صدارتی نظام کی باتیں افواہ ہیں، ان ہاؤس تبدیلی بھی نہیں آرہی،جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے پاکستان تحریک انصاف خلوص نیت سے کام کررہی ہے، مخدوم شاہ محمودقریشی
ہفتہ 22 جنوری 2022 17:05
(جاری ہے)
مخدوم شاہ محمودقریشی نے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جب برسراقتدار آئی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا اور ہمیں نہ چاہتے ہوئے بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ ا کیونکہ سابق حکومت 20ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ گئی تھی او ر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنےز کے لیے ہمیں چین ، سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اوردوست ممالک سے معاشی معاونت حاصل کرناپڑی۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے اور عام آدمی کے لیے معاشی مشکلات پیدا ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم پرامید ہیں اور ثابت قدمی سے ملک کو معاشی بحران سے نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان معاشی طورپر مستحکم ہوجائے گاکیونکہ ن لیگ کے دور میں شرح نمو پانچ فیصد تھی جو اب ورلڈ بینک کے سروے کے بعد 5.37تک پہنچ جائے گی حالانکہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں معیشتیں غیرمستحکم ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں فی کس آمدن 547ڈالر تھی جو اب1666ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ کچھ شرپسند عناصر پاکستان میں انتشار دیکھنا چاہتے ہیں مگر میں ان کوبتا دینا چاہتا ہوں کہ ہماری فوج،پولیس اور دیگر قاٰنون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئندہ بھی ڈٹے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف 27فروری کو پنجاب سے سندھ کی طرف مارچ کرے گی ۔اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی بھی سندھ سے 27فروری کومارچ کا ارادہ رکھتی ہے۔امید ہے ان سے راستے میں ملاقات ہوجائے گی۔جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ ہماری جماعت خلوص نیت سے کام کررہی ہے مگر اس کے لیے دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہے جوہمارے پاس میسر نہیں۔لہذا میں نے مسلم لیگ(ن) کے صدرمیاں شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خطوط لکھ دیئے ہیں جن میں میں نے انہیں واضح طورپر کہاہے کہ اگر آپ صوبے کے قیام کے حوالے سے کریڈٹ لینا چاہتے ہیں تو ہماری جماعت آپ کو کریڈٹ دینے کے لیے تیارہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ دونوں جماعتیں فراخ دلی کامظاہرہ کریں گی اور ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ 2018ءکے عام انتخابات میں جنوبی پنجاب کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر بھرپوراعتمادکیااورہمیں اس خطے کی 46نشستوں میں سے 34میں کامیابی ملی اورہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کاسلسلہ شروع کیااور بہاولپور اور ملتان میں سیکرٹریٹ کے قیام کاآغاز کیا جس پر سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے سینیٹ میں بیان دیا کہ ہمیں سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے تو میں بتا دینا چاہتاہوں کہ آئیں اورصوبے کے قیام کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے کہاکہ میں قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے ایک بل بھی لارہا ہوں جس میں عوام دیکھ لیں گے کہ کون سی سیاسی جماعت صوبے کے قیام کے حوالے سے مخلص ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے بلدیاتی قانون کو مسترد کردیاگیا ہے کیونکہ وہ سندھ میں بے اختیارنظام لانا چاہتے ہیں اس حوالے سے ہماری کوششیں ان کے برعکس ہیں ۔ہم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بااختیارنظام لانا چاہتے ہیں۔ بعد ازاں امن کے قیام میں خواتین کے کردار کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہاکہ ملکی ترقی میں خواتین کاکردار ہمیشہ نمایاں رہاہے اورموجودہ حکومت نے خواتین کو بااختیاربنانے میں بھرپور اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ برطانوی دور کے بعد ملک میں پہلی مرتبہ ضابطہ فوجداری قوانین میں اصلاحات لائی جارہی ہیں اور وزارت قانون وانصاف اس پر تین سال سے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر ہم ایسا کام کرکے جانا چاہتے ہیں جس سے عام آدمی کی زندگی آسان ہوسکے۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.