
ایم کیو ایم پاکستان کے جوائنٹ آرگنائزر انتقال کر گئے
متحدہ رہنما اسلم آج کے مظاہرے کے دوران پولیس کے تشدد سے زخمی ہو گئے تھے: ترجمان متحدہ
محمد علی
بدھ 26 جنوری 2022
23:13

(جاری ہے)
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں ورنہ شہر کے دروازے بند کردیں گے، وزیراعظم آئی جی اور ڈی آئی جی کو معطل کریں، ہم جمہوریت کو واحد راستہ سمجھتے ہیں۔
اس سے قبل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے بلدیاتی قانون کیخلاف کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے وزیراعلیٰ ہاوس جانے کی کوشش کی تو انتظامیہ نے سی ایم ہاؤس جانے والا راستہ بند کردیا اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ شرکا کو وزیراعلیٰ ہاوس کی جانب بڑھنے سے روکنے پر ایم کیوایم کارکنوں نے سندھ حکومت کےخلاف نعرے بازی کی۔ تاہم وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب ایم کیوایم کارکن اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آگئے، جس پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے زبردست لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی، شیلنگ میں متعدد کارکنان سمیت بچے اور خواتین بھی زخمی ہوگئے۔ ایم کیوایم کے وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ بغیر وارننگ ریلی پر زبردست لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، جس میں بچے اور خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں، ایم پی اے صداقت عباسی شدید زخمی ہوئے اور ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امین الحق نے کہا کہ ریلی پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا، ہم مذاکرات کرنا چاہتے تھے، ہم سیاسی لوگ ہیں اور بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، مغرب کی جماعت کھڑی کرنے کا اعلان کیا ، جس کے بعد لاٹھی چارج ہوا اور گرفتاریاں شروع کردی گئیں۔ مرکزی رہنماء ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت نے ریلی پر بدترین تشدد کیا، آج سے سندھ حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، سندھ حکومت کو تشدد کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وزیراطلاعات ونشریات سندھ سعید غنی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پیپلزپارٹی کسی بھی سیاسی جماعت کے احتجاج کے خلاف نہیں ہے، جماعت اسلامی ایک مہینے سے احتجاج کررہی ہے، پی ایس ایل شروع ہونے والا ہے، پی ایس ایل کے کئی کھلاڑی وزیراعلیٰ کے اطراف ہوٹلوں میں مقیم ہیں،ایم کیوایم کی ریلی نے میٹروپول سے پریس کلب جانا تھا لیکن اچانک سی ایم ہاؤس کی طرف چل پڑی، صورتحال ایسی بن گئی کہ انتظامیہ کو ایکشن لینا پڑا۔ خبردار کیا تھا کہ سکیورٹی ایشوز کے باعث وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف مت جائیں۔مزید اہم خبریں
-
یہ مقام نیشنل پارک نہیں ہے بلکہ موٹروے کے قریب کا ایک علاقہ ہے
-
ٓموسمیاتی اثرات کی وجہ سے آم کی پیداوار میں 50فیصد کمی، ایکسپورٹ کا ہدف 25ہزار میٹرک ٹن کم مقرر
-
سپریم حکومت شخصیات کی جانب سے زیرالتوا مقدمات کی تحقیقات میں مداخلت پر از خود نوٹس
-
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات‘یوکرین پر روس کے حملے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
سرگودھا میں ن لیگ کے جلسے کیلئے فٹبال گراونڈ کی دیواریں اور اسٹینڈ مسمار کر دیے گئے
-
ْعوام کمر کس لیں، حکومت 24گھنٹے میں تیل،گھی اوردیگر اشیا کی قیمتیں بڑھا سکتی ہے،مزمل اسلم
-
عمران خان اپنی حکومت کے خاتمے سے قبل اربوں ڈالرز کا قرض واپس کر گئے
-
شہباز شریف تیاری کرلیں، عمران خان کا قافلہ آ رہا ہے، شاہ محمود قریشی
-
گالیاں نون لیگ کو پڑ رہی ہیں، آصف زرداری تومزے لے رہا ہے، عمران خان
-
وزیراعلیٰ پنجا ب حمزہ شہباز لاہور شہر میں صفائی کے نظام کو خوب سے خوب تر بنانے کے مشن پر گامزن
-
حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلی سے فارغ کرنے کے لیے پٹیشن دائر کررہے ہیں‘فواد چوہدری
-
سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت کی مضبوطی کی جانب بڑا قدم ہے‘سراج الحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.