Live Updates

پنجاب کا بھٹو زندہ ہے میں آپکو تاریخی استقبال پر سلام پیش کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

وہ جو کہتا تھا کہ گھبرانا نہیں، پیٹرول ، بجلی، چینی ، آٹا مہنگا ہے اب وہ شخص خود گھبرا گیا ہے، ٹانگیں کانپ رہی ہیں ،پی پی پی جیالوں سے خوف زدہ ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین

ہفتہ 5 مارچ 2022 21:15

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر چوک پتوکی میںعوامی لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا بھٹو زندہ ہے میں آپکو تاریخی استقبال پر سلام پیش کرتا ہوں وہ جو کہتا تھا کہ گھبرانا نہیں پیٹرول ، بجلی، چینی ، آٹا مہنگا ہے اب وہ شخص خود گھبرا گیا ہے ٹانگیں کانپ رہی ہیں پی پی پی جیالوں سے خوف زدہ ہے۔

ایک ہفتہ سے عوام سڑکوں پر ہیںیہ قافلہ 27فروری سے کراچی سے نکلا جس کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا اس قافلہ میں کراچی ، حیدر آباد، سکھر، رحیم یار خاں ،بہاولپور، ملتان ،خانیوال، چیچہ وطنی اور اب پتوکی والے شامل ہورہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملکی دفاع اور قیادت کیلئے قائد کی ضرورت ہے کھلاڑی کی نہیں تاریخ میں سب سے زیادہ یوٹرن عمران خان نے لیے پیپلزپارٹی کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہوگئے، ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا عمران خان کو کھلا میدان نہیں دیا ہرضمنی الیکشن میں سلیکٹڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس چند دن باقی ہیںہم اسلام آباد پہنچ رہے ہیں،جمہوری حملہ کریں گے، سلیکٹڈ کو بھگائیں گے اور جمہوری حکومت قائم کریں گے اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، پی پی ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 140 ملک مقصودکھوکھر ، بانی امن پریس کلب پتوکی نوید بھٹی، سینئر رہنما ملک یونس اعوان سمیت دیگر موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات