Live Updates

آزادکشمیر کے وسائل کو عوام کی خوشحالی کیلئے استعمال کریں گے‘سردارقاضی محمد اسرائیل

آئینی ترامیم آزاد کشمیرکو بااختیار بنانے کیلئے ہوں گی پی ڈی ایم حکومت کے مسودے کو مسترد کردیا گیا ہے

جمعرات 11 اگست 2022 14:30

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) آئینی ترامیم آزاد کشمیر کو بااختیار بنانے کے لئے ہوں گی پی ڈی ایم حکومت کے مسودے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ آزادکشمیر کے وسائل کو عوام کی خوشحالی کے لئے استعمال کریں گے۔ تمام اسیران کو رہا کر دیا جائے گا ۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار قاضی محمد اسرائیل نے کہا کہ آزادکشمیر کے وسائل پر کسی کو قابض نہیں ہونے دیں گے پیپلز پارٹی نے ایکٹ74 کی شکل میں ریاست کے اختیارات کو سلب کیا شملہ معاہدہ کر کے تنازعہ کشمیر کے حل کو نقصان پہنچایا اس وقت بھی پی ڈی ایم کی شکل میں امپورٹیڈ حکومت پورے پاکستان کے لئے عذاب بنی ہوئی ہے۔

وفاق میں مکس اچار حکومت آزاد کشمیر کت اختیارات کم کرنے کے لئے سازشیں کرہی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے لطیف اکبر اور مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر امور کشمیر کے مشیر قمر زمان کائرہ کے ساتھ مل کر پس پردی پندرہوریں آئینی ترمیم کے زریعے آزاد کشمیر کے ہاتھ پائوں کاٹنے کے لئے سرگرم ہیں۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر حکومت نے پندرہویں ترمیم کے زریعے وزراء کی تعداد میں اضافہ کے لئے قانون سازی کے لئے بل اسمبلی پیش کرنے کے لئے تیاری کی ہے۔

وفاقی حکومت نے بغیر دستخظ کے مسودہ چیف سیکرٹری کے زریعے سیکرٹری لاء کو بھیجا تھا جس کو حکومت آزاد کشمیر نے فوری طور پر مسترد کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت آزادکشمیر کے کے اختیارات میں کمی کا تصور بھی نہیں کر سکتی قانون ساز اسمبلی میں پندرہویں ترمیم یا ٹورازم ایکٹ سمیت کو بل پیش ہی نہیں کیا جائے گا ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنانے کے لئے پانچ سو ارب کے پیکیج کا اعلان کیا تھا لیکن پی ڈی ایم کی حکومت نے آتے ہی آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگا کر ترقیاتی بجٹ کو19 ارب روپے سے بھی کم کرنے پر دبائو ڈالا جا رہا ہے۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پندرہویں ترمیم پر سیاست کرنے کے بجائے اپنی مرکزی قیادت سے جعلی مسودے جس پر کوئی دستخظ یا نمبر تک نہیں واپس کروائیں۔ وزیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کشمیری قوم کی توہین کی ہے اس پروہ معافی مانگیں قمر زمان کاہرہ اپنے حلقہ سے کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکا موصوف کو کشمیرکے فیصلے کرنے کا اختیار حاصل نہیں کشمیر کے فیصلے صرف کشمیری ہی کریں گے۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس سمیت کابینہ اراکین کسی ایسی مشاورت میں ہی نہیں شامل ہوں گے جس میں آزاد کشمیر تشخص پر سمجھوتہ ہوتا ہو۔ تحریک انصاف کی حکومت ریاستی اختیارات کو سلب کرنے کے کسی بل کو قانون ساز اسمبلی کی کاروائی کا حصہ ہی نہیں بنائے گی۔ سردار قاضی محمد اسرائیل نے کہا کہ ٹوریسٹ اتھارٹی کے قیام کا مقصد سیاحت کا فروغ ہے لیکن اس کے بورڈ یا کمیٹی میں کسی غیر ریاستی ادارے کا فرد کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرف سے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس اورتحریک انصاف کے خلاف بے بنیادپروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں۔ ریاست کے آئین کے تحت مقامی لوگوں کو آگے لانے کے لئے تحریک انصاف کی حکومت کام کر رہی ہے ۔آزاد کشمیر کا ادغام یا صوبہ بنانے تقسیم کشمیر کا کوئی منصوبہ زیر کار نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومت آزاد کشمیر کی حکومت کے خلاف سازشیں کررہی ہیں قانون ساز اسمبلی میں پی ٹی آئی کو اکثریت حاصل ہے۔

راجہ فاروق حیدر خان، لطیف اکبر عوام کو پی ٹی آئی حکومت کے خلاف بھڑکانے کے بجائے اپنی مرکزی قیادت کو منفی ہتھکنڈوں سے باز رکھیں۔ پانچ ارب روپے کی کٹوتی کی وجہ سے ریاست کی ترقیاتی منصوبہ جات سست روی کا شکار ہو گئے ہیں۔ آخری سہہ مائی کی گرانٹ بھی روک دی گئی ہے۔ آزاد کشمیر کو معاشی مشکلات سے دوچار کر کے تحریک انصاف کی حکومت کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔

فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے آزادکشمیر کے ملازمین کی تنخوائوں میں اضافہ نہیں ہوسکا ہے۔ لیکن تحریک انصاف کی حکومت کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئی گی سردار تنویر الیاس خان اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔ وفاق میں پی ڈی ایم کی حکومت ایک ماہ کی مہمان ہے ۔ پاکستان میں پی ڈی ایم کے خلفشار سے نجات ملتے ہی آزاد کشمیر کے عوام کی مشکلات کم ہو جائیں گی ۔

سردار قاضی محمد اسرائیل نے کہا کہ انتظامیہ اورپولیس نے ان لوگوں کو گرفتارکیا ہے جو کے سرکاری یا ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے تھے لیکن حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام اسیران کو جلد رہا کر دیا جائے گا ۔ ریاست کی تعمیر تقری کے لئے جامع منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہے ہیں روزگار کی فراہمی ریاست کے وسائل کو ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بروئے کار لا رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات