محکمہ موسمیات کی 18 اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی ، ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
ہفتہ 13 اگست 2022 22:18
(جاری ہے)
اس کے باوجود پی ایم ڈی ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹراس سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے اور اسی کے مطابق اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہوا کا ایک اور شدید کم دبائو بحیرہ عرب میں بن گیا ہے جو کہ مکران کے ساحل کے ساتھ مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔جس کے باعث مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔16 اگست سے سندھ میں ایک اور ہوا کا کم دبائوداخل ہوگا جس کے باعث 14 سے 16 اگست کے دوران سندھ، بلوچستان،پنجاب، اسلام آباد،خیبرپختونخواہ ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔16 سے 18 اگست کے دوران سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ اکثر مقامات پر بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق 14 رات سے 16اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔15 اور 16 اگست کو موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد ، شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں، لکی مروت اورکشمیر مقامی ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔ اس دوران کشمیر، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور اور اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 18 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد، دادو، جام شورو، سکھر، لاڑکانہ،شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔اس کے علاوہ 14 سے 18 اگست کے دوران قلعہ سیف اللہ ، لورالائی ، بارکھان، کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان، قلات،خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، پنجگور،پسنی،جیوانی، اورماڑہ،گوادر اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 16 سے 18 اگست کے دوران ماہی گیر حضرات معمول کی سرگرمیوں کے دوران محتاط رہیں جب کہ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں۔مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.