صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت

جمعہ 3 فروری 2023 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اندرون و بیرون ملک سیمینارزاور ریلیاں منعقد کی جائیں پاکستان آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے جائیں تمام مرکزی ضلعی تحصیل سطح پر اور خاص طور پر نومنتخب کونسلر بھرپور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

5 فروری یوم یکجہتی کشمیر دنیا بھر میں کشمیری بھرپور انداز میں منائیں اور ثابت کر دیں کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں یوم یکجہتی کشمیر سابق وزیراعظم پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شھید نے پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر منایا تھا اور بانی چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی کال پر پہلی مرتبہ مقبوضہ کشمیر میں تاریخ ساز ہڑتال ہوئی تھی 5 فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما اور کارکن ایک مرتبہ پھر ثابت کریں کہ بھٹو شہید کے قول کشمیر کے لیے ایک سال تک جنگ لڑیں گے کی یاد تازہ ہو جائے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری کشمیریوں کے لیے امید کی کرن ہیں اور ان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر حل ہو گا۔