Live Updates

؁شیخوپورہ، عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں انتشار فساد اور خلفشار کے علاوہ قوم کو کچھ نہیں دیا ،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

جمعہ 3 فروری 2023 20:35

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں انتشار فساد اور خلفشار کے علاوہ قوم کو کچھ نہیں دیا وہ ایک جھوٹا اور ضدی شخص ہے گزشتہ روز عدالت نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل میں اس کے جھوٹے پن پر مہر ثبت کردی شیخوپورہ کے علاقہ چک نمبر 22 میں گیس فراہمی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ اور فرح گوگی عمران خان کے خلاف چارج چھیٹ ثابت ہوگی اور یہ آئندہ ملکی سیاست کے لیے بھی نااہل ہوگا۔

پہلے عثمان بزدار نے کرپشن اور کمیشن کی ابتدا کی اور پرویز الہی اینڈ کمپنی نے اسے باہم عروج تک پہنچایا وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت نے اپنے دور میں آ?ی ایم ایف سے جو معاہدے کیے اور پھر انہیں چھپایا اور بھارت اسرائیلی ایجنڈے پر چل کر ملک وقوم کو بے تحاشہ نقصان پہنچایا اس کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہ مسلم لیگ ن کا مشن عوام کی بے لوث خدمت ہے مسلم لیگ ن کی جب بھی حکومت آ?ی ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوا۔اس وقت عمران خان کی کھڑی کی گئی مشکلات کا سامنا ہے مگر ہم وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کررہے ہیں انشا اللہ بہت جلد پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات