
زلزلے کی تباہ کاریاں، خیبرپختونخواہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
منگل کی شب کو آنے والے شدید زلزلے اور آفٹر شاکس کی وجہ سے صوبے میں اب تک 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، سوات میں سب سے زیادہ نقصان ہونے کی اطلاعات
محمد علی
بدھ 22 مارچ 2023
00:33

(جاری ہے)
دوسری جانب ملک میں منگل کی شب کو آنے والے شدید زلزلے کے 1 گھنٹے بعد وفاقی دارالحکومت میں دوبارہ زلزلہ محسوس کیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں آفٹر شاکس نے خوف و ہراس پھیلا دیا، تاہم اس زلزلے کی شدت زیادہ نہیں تھی۔ اسلام آباد میں محسوس کیے جانے والے آفٹر شاکس کی شدت ساڑھے 3 سے زائد بتائی گئی ہے۔ جبکہ زلزلے کی وجہ سے اسلام آباد کے سیکٹر ای 11 کی ایک بلند و بالا عمارت میں دراڑیں پڑ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ دراڑیں پڑنے کی وجہ سے عمارت کے رہائشی کھلے آسمان تلے آ گئے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے عمارت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان منگل کی رات کو خوفناک زلزلے سے بری طرح لرز کر رہ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً پورے ہی ملک میں انتہائی زیادہ شدت کا زلزلہ آیا۔ اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں منگل کی رات زمین بری طرح لرز گئی۔ لاہور، اسلام آباد، مظفر آباد، کوہاٹ، صوابی، کوئٹہ، راولپنڈی، پشاور، سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ، فیصل آباد، ملتان، میانوالی، خانیوال، سرگودھا، چشتیاں، اکردو، چلاس، مردان، باجوڑ، لکی مروت، نارووال سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں شدید زلزلہ آیا۔ خوفناک زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کی صدائیں بلند کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ جیو نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 7.7 ، زلزلے کا مرکز افغانستان کا علاقہ بتایا جا رہا ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 سے 7.7 کے درمیان تھی۔ زلزلے کی گہرائی 180 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ اس حوالے سے بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاکستان کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی شدید زلزلہ آیا ہے۔ چین، بھارت، ازبکستان، کرغزستان، افغانستان میں بھی زلزلہ آیا۔ تاہم شدید زلزلےکے بعد ملک بھر کے ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا، دیگر متعلقہ ادروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این چیف کا یرغمالی کی رہائی کا خیرمقدم اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
-
گوتیرش نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کا خاکہ پیش کر دیا
-
یو این ادارہ امریکہ سے تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی میں معاون
-
ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے
-
میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی
-
حماس نے آخری امریکی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کر دیا
-
مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ پاک بھارت مذاکرات کہاں ہوں گے
-
موسمیاتی تبدیلی سے افریقہ بری طرح متاثر، ڈبلیو ایم او
-
’مودی ایک شکست خوردہ انسان نظر آئے‘
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانےکا اعلان
-
ٹرمپ کا قطر کی جانب سے طیارے کے متنازعے تحفے کا دفاع
-
دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.