
مہنگائی کا طوفان عمران خان کے آئی ایم ایف سے انتہائی سخت شرائط پر معاہدے کا نتیجہ ہے، وزیر داخلہ
اگر قوم نے 4 سال میں ملک کو تباہ کرنیوالے سے دوبارہ دھوکہ کھایا تو ہمیں اس کی لمبی سزا بھگتنا ہوگی،رانا ثناء اللہ خان کا تقریب سے خطاب
اتوار 9 اپریل 2023 22:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ بات پوری دنیا میں مشہور ہے کہ جس ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو وہ کبھی ترقی نہیں کرتالہٰذالوگوں کو جو سہولیات ملیں عمران بتائے اس نے چار سال میں کیا کیا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایک ہمسایہ ملک کے سربراہ کی طرف سے ایک گھڑی، ایک ہیروں والا پین اور کچھ دیگر قیمتی چیزیں جن کی مالیت 1000 ملین ڈالر تھی اس کو یہ تحفے میں دئیے گئے جنہیں اس نے جعلی رسیدیں بناکر پہلے توشہ خانہ سے حاصل کیا اور بعد میں فرح گوگی کے ذریعے بیرون ملک دوبئی میں فروخت کردیا اس طرح اس نے فرح گوگی کے ذریعے ڈی سی، ڈی پی او، ڈی جیز لگانے کیلئے کروڑوں روپے کی رشوت وصول کی اور فرح گوگی کے ذریعے 12 ارب روپے کی بیرون ملک ٹرانزیکشنز کی گئیں جو ثابت شدہ ہیں،اس کی عائلہ ملک کیساتھ جوآڈیوزاور دیگر ویڈیوز ہیں وہ دیکھیں تو آپکو خودہی اندازہ ہوجائے گاکہ یہ کیسابدبخت شخص ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ فتنہ خود کوکین و آئس کا نشہ کرتا ہے مگر ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ ان کے خلاف درج کروادیا حالانکہ وہ سگریٹ بھی نہیں پیتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ قوم نے عمران کو لانے کی غلطی کی تو اس کی سزا پھر خود بھگتنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران کے آئی ایم ایف کے معاہدوں کے باعث آج ملک کو مشکلات کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے پٹرول، بجلی، گیس کی قیمت آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے مہنگی کرنی پڑی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک مرتبہ نہیں تین مرتبہ آپ کی اور اس ملک کی آزمائی ہوئی ہے جو آئندہ بھی آپ کو مایوس نہیں کریگی۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ درمیان میں چار سال مداخلت کرتا تو آج ملک ترقی کی راہ پر چل رہا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ عمرانی فتنے نے ملک کو تباہی کے کنارے لاکھڑا کیا، آئی ایم ایف کی بات نہ مانتے تو مرتے اور مانیں تو عوام متاثر ہورہے ہیں،حکومت انتہائی نامساعد حالات میں ملک کو سنبھال رہی تاہم انشااللہ ہم جلد مشکلات پر قابو پالیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب 2013 میں عوامی مینڈیٹ سے نواز شریف اقتدار میں آئے تو ڈالر 110 روپے، پٹرول65 روپے لیٹر،چینی50 روپے، آٹا35 روپے کلو تھا،اس وقت بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی عروج پر تھی مگر نواز شریف نے اقتدار میں آتے ہی لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، اس وقت ملک6.2 فیصد کے حساب سے تیزی سے ترقی کررہا تھاتو پھر کیا وجہ بنی کہ ایک سازش کے تحت نواز شریف کی حکومت ختم کرکے لاڈلے فتنے کو لایا گیا جس نے پہلے کہا کہ اگر مجھے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تو میں اس کے بدلے خود کشی کو ترجیح دوں گا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ پورے حلقے کے ہر گاؤں میں گیس مہیا کریں گے جبکہ جن علاقوں میں بجلی کا مسئلہ ہے اسے بھی آئندہ چند روز میں حل کردیا جا ئیگا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک میں گیس کے نئے زخائر نہ ہونے کے باعث اس کی قلت کا سامنا ہے تاہم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت دوبارہ برسراقتدار آگر ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ انہوں نے حلقہ کے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے علاقہ میں نادرااور پاسپورٹ کے دو دفاتر کے علاوہ مزید دفاتر بھی قائم کئے جائیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مکھن والا پل تا بائی پاس سڑک کی تعمیر آپ کا حق تھا جس کو ہم نے بنایاجبکہ آپ کے ووٹ کی طاقت سے (ن )لیگ دوبارہ جیتے گی اور آ پ کی خدمت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں حلقہ کی تعمیر وترقی کیلئے جو پیسہ ملا یا ملے گاوہ آپکی خدمت کیلئے دیانتداری سے خرچ کیا جا ئے گا۔
مزید قومی خبریں
-
پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا،پاکستان پہل نہیں کرے گا، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا، اسحاق ڈار
-
وزیرداخلہ سے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
سینیٹر روبینہ خالد کی وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ سے ملاقات، فیلڈ آپریشنز اور اصلاحات پر گفتگو
-
مزدوروں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا عزم ایک روشن خوشحال اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام
-
یکم مئی محنت کشوں کے حقوق، عزت اور قربانیوں کے اعتراف کا دن ہے، سرفراز بگٹی
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں تقر یب کاانعقاد، چوہدری شافع حسین کی خصوصی شرکت
-
جائیداد کا جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
-
کوئی بلوچ کسی پنجابی کو نہیں بلکہ دہشت گرد پاکستانیوں کو شہید کررہے ہیں ، میرسرفرازبگٹی
-
فیصل آباد، عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بانی چیئرمین شہید عظیم احمد طارق کو انکی بتیسویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت
-
فاروق ستار کا مسائل سے نمٹنے کیلئے افواج کیساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.