Live Updates

پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کا مظفرآباد ڈویژن کے زیراہتمام پاک فوج زندہ آباد ریلی نکالنے کا اعلان

منگل 16 مئی 2023 16:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے تحریک انصاف کی جانب سے ملک کے مقتدر اداروں کے خلاف کردار کشی املاک کی تباہی گھیراؤ جلاؤ کی بڑھتی ہوئی روش کے خلاف مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ آباد ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا کل دارالحکومت مظفرآباد میں دن دس بجے پیپلز سیکرٹریٹ سے سنٹرل پریس کلب تک ریلی کی قیادت قائد حزب اختلاف نامزد سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کریں گے ریلی کی تیاریوں و انتطامات کے حوالے سے پیپلز سیکرٹریٹ ڈویژنل صدرِ جہانگیر مغل کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی نائب صدر امیدوار اسمبلی سردار مبارک حیدر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر ڈویژنل سینیر نائب صدر خورشید حسین کیانی ممبر سی ای سی راجہ بشارت ضلعی جنرل سیکرٹری پرویز مغل سید مجاز ش ممبران ضلع کونسل چوہدری اعجاز اقبال عظمت اعوان چوھدری مراد علی ممبر میونسپل کارپوریشن خرم شاہ محترمہ مسرت شیخ راجہ شیراز راجہ اشتیاق محسن سواتی شیخ نیاز ظہیر چوہدری پرویز چوہدری کے علاوہ بڑی تعداد میں عہدیداروں کارکنوں نے شرکت کی اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی مسلئہ کی دوٹوک حمایت اور وفاقی وزیر خارجہ کی کشمیر پالیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور بھارت کی سرزمین پر تحریک آزادی کشمیر اور بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں دریں اثناء پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت جاوید میر نے قومی تنصیبات پر حملہ آور ہو کر بھارتی اور اسرائیل کے بیانیہ کو پروان چڑھانے والوں پر ارمی ایکٹ کے مطابق مقدمات قائم کر کے سپیڈی ٹرائل کے سزائیں دیکر سابق وزیراعظم عمران خان سمیت سابق ممبران قومی وصوبائی سینٹ کے ممبران کو تا حیات نا اہل قرار دیا جائے شوکت جاوید میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو کے عوام دوست فلسفہ کے مطابق ملکی وقار عوامی مفاد کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی اجلاس میں پی ڈی ایم کی کال پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے من پسند غیر ائینی فیصلوں کے خلاف کامیاب ترین عوامی ریفرنڈم پر پاکستانی کشمیری عوام کو سلام پیش کیا اجلاس میں جی ٹونٹی ممالک کے اجلاس کو انعقاد کو دونوں ممالک میں مزید اشتعال انگیزی کا باعت تصور کرتے ہوئے کرنے عالمی برادری سے اسکے التوا کیلئے جاندار کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور پیپلز پارٹی اور اسکی اتحادی حکومت کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی ایک ماہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے آئندہ بجٹ تعلیمی اداروں صحت کے مراکز دیہی علاقوں سمیت لائن اف کنٹرول کے تیرہ انتخابی حلقوں کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینے کی ضرورت پر زور دیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات