Live Updates

مظفر آباد، پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد

بدھ 17 مئی 2023 23:27

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2023ء) پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی پیپلزسیکرٹریٹ سے براستہ ویسٹرن بائی پاس چہلہ چوک اندرون شہر سے ہوتی ہو ئی برھان وانی چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ برہان وانی چوک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر ،ممبر اسمبلی بازل نقوی ،سردار مبارک حیدر،شوکت جاوید میر،مبشر منیر اعوان،مختیار عباسی ،جہانگیر خان مغل نے کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے اور افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، ملک پاکستان میں قومی اداروں کی توڑ پھوڑ عمران خان کے کہنے پر ہوئی ،گرفتاری سے قبل اس شخص نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپنے کارکنان کو میسج دیا تھا کہ اگر میں گرفتار ہوا تو آپ سب کچھ جلا دینا ،عمران خان کی گرفتاری سے اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہوا مگر ایک ہی دن میں خاص ریلیف دے دیا گیا جس سے کمزور اور طاقتور کے لیے علیحدہ قوانین کے تاثرظہار ہوا ہے ،ملک پاکستان میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی قیادت نے جانوں کے نذرانے بھی پیش کیے لیکن کبھی ملک کو کمزور نہ ہونے دیا، بھٹو کا عدالتی قتل ہو یا بے نظیر کی شہادت، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کی سالمیت کو مقدم رکھا ،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو آزاد کشمیر آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 21 مئی کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 3 روزہ دورے پر مظفرآباد آزاد کشمیر پہنچیں گے اور 21 اور 22 مئی کو مظفرآباد جبکہ 23 مئی کو باغ آزاد کشمیر میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس کے انعقاد اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی ،احتجاجی ریلی میں راجہ بشارت افضل،خالد اعوان ،تنویر قریشی،خورشید کیانی،شائق گیلانی خورشید اعوان شگفتہ نورین کاظمی ،،پرویز مغل،سید مجاز شاہ،زوالفقار وانی،چوہدری پرویز،چوہدری رضوان،چوہدری مراد،نصیر برھان،مسرت شیخ،سردار عظیم،راجہ عدیل،عاصم نقوی راجہ اشتیاق،ظفر روشن،راجہ فاروق،فوزیہ حبیب ،شبنم اعوان راجہ نصیر،ارشد دھانوی،شاہ نواز فاروقی،قاری عتیق،چوہدری اعجاز اقبال،امجد الطاف،ملک،راجہ پرواز حنیف،نمبردار لطیف خان،عظمت اعوان،بشارت شاہ،امتیازحسین،راجہ فہد جمیل و دیگر پی ایس ایف،پی وائی او،پیپلز ٹریڈرز ونگ،پیپلز لارز فورم،پیپلز لیبرز بیورو و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات