Live Updates

وزیراعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات ،آٹے،گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں واضع کمی خوش آئند ہے،جمشید اخترشیخ

حکومت ملکی معیشت ،دفاع کومضبوط بنانے،بیرونی قرضوں کی واپسی سمیت عوام کوریلیف اور اُن کامعیار زندگی بلند کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے تحریک انصاف جیسے بنی تھی ایسے ہی بکھر رہی ہے،عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ،مسلم لیگ(ن) ہر دکھ سکھ میںعوام کیساتھ کھڑی تھی ،مسلم لیگی رہنما

اتوار 4 جون 2023 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی مجلس کے رکن و مسلم لیگ(ن) ٹریڈرزونگ اسلام آباد کے صدر جمشید اخترشیخ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات ،آٹے،گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں واضع کمی خوش آئند ہے،موجودہ حکومت آنیوالے دنوں میں عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے ، ملکی معیشت ،دفاع کومضبوط بنانے،بیرونی قرضوں کی واپسی سمیت عوام کامعیار زندگی بلند کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے،اگر عمران نیازی درمیان میں فتنہ نہ ڈالناتو آج مہنگائی کی شرح میں بھی واضع کمی ہوتی اور ملک ترقی و خوشحالی کی منازل طے کررہاہوتا،جھمکا اور ٹھمکا کی سیاست ختم ہوچکی ،لوگ صادق و امین کی اصلیت کو جان چکے ،آنیوالا وقت مسلم لیگ(ن) کا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قائدین مسلم لیگ(ن) کی سیاست کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے آج اپنی آنکھوں سے اپنی سیاست دفن ہوتے دیکھ رہے ہیں،مسلم لیگ(ن) ہر دکھ سکھ میںعوام کیساتھ کھڑی تھی ،کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی اور مسلم لیگ(ن)جب بھی اقتدار میں آئی نہ صرف ترقیاتی کام ہوئے بلکہ مہنگائی کو کنٹرول کیاگیا اور عوام کو ریلیف بھی دیا،وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میںموجودہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان تباہی کے دہانے سے ہٹ گیا، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور منفی سیاست سے ملک کو اربوں روپے کانقصان اٹھایا ،گھیرائو جلائو کی پالیسیاں پاکستان کے مفاد میں نہیں ہیں،قائد مسلم لیگ(ن)نے پاکستان کو معاشی اور دفاعی طورپر مضبوط کیا ،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ،قوم کو ایٹمی پروگرام دیا ،اس کے برعکس پی ٹی آئی نے ملکی خزانہ آرمی تنصیبات پر حملے کئے، فوج کیخلاف نفرت پیداکی،تحریک انصاف جیسے بنی تھی ایسے ہی بکھر رہی ہے،عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔

مسلم لیگی رہنماجمشیداخترسیخ نے مزید کہاکہ قائدین مسلم لیگ(ن) نے عوامی خدمت کا جومشن جاری کیاتھاآج اس کانتیجہ ہے کہ 24گھنٹوں میں طے ہونیوالاسفر10گھنٹوں میں ہوجاتاہے،اگر میاںنوازشریف کی حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج پاکستا ایشین ٹائیگر بن چکاہوتا مگر ریاست مدینہ کے دعویداروں نے پونے چار سال کے دوراقتدار میں جس طرح معیشت کوتباہ و برباد کیاگیا آج پاکستان آئی ایم ایف اور دیگر اداروں کی طرف دیکھ رہاہے،،9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو ثبوتوں اور شواہد کی روشنی میں سزائیں ملنی چاہئیں،حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے آئینی وقانونی کردار کی ادائیگی کا مکمل اختیار دے رکھاہے،بہت جلدقائد نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں،اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلم لیگی ورکر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں تاکہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ عمران نیازی آج بھی ریاستی اداروں کو دبائومیں لاکر اقدار کی نہیں اقتدار کی جنگ لڑ رہاہے، دوران گرفتاری جس ڈاکٹر نے میڈیکل رپورٹ تیار کی اس کو10ارب ہر جانے کا نوٹس دینے سے پہلے عمران نیازی یہ کیوں بھول گیا ہے کہ تیری سابق بیوی ریحام خان نے اپنی کتاب میں تیرا جوکچا چٹھا بیان کیا تھا اس پر 50ارب ہر جانے کا نوٹس کیوں نہیں بھیجا، تیرا یہی عمل دبائو میں لاکر بلیک میل کرنا ہے، عدالتوں،ریاستی اداروں کو بلیک میل کرنے میں تیرا کوئی ثانی نہیں،نیازی اب توقوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،اپنی نااہلی اور یہودونصار کے ایماء پر بنیاد بناکر ہلاکر رکھ دیا،ملک ترقی کرتاہواکئی سال پیچھے چلا گیا ہے ،اب تیری سیاست کا خاتمہ ہوچکاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات