پاک بھارت جنگ میں ترکی اورایران کو پاکستان کی حمایت سے روکنے کیلئے امریکہ اوربرطانیہ نے سفارتی دباؤ ڈالا، برطانوی میڈیا

بدھ 13 ستمبر 2023 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2023ء) برطانوی میڈیا نییہ اعتراف کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ترکی اور ایران کو پاکستان کی حمایت سے روکنے کیلئے امریکہ اور برطانیہ نے سفارتی دباؤ ڈالا، بھارت کی جنگی منصوبہ بندی انتہائی ناقص تھی روس نے پاک بھارت جنگ کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا شاہ ایران نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 25 سالہ حکمرانی کے جشن کو منسوخ کردیا ۔

'برطانوی اخبار سپیکٹیٹر میںیہ انکشاف ہوا ہے کہ مشرقی پنجاب کے وزیر داخلہ دربارا سنگھ نے پاکستان کی کامیابیوں سے خوف زدہ اور دلبرداشتہ عوام کو پر سکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے صحافیوں کو جنگی علاقوں میں جانے اور شفاف رپورٹنگ سے روک دیا،امریکہ اور برطانیہ نے پاک بھارت جنگ میں ترکی اور ایران کو پاکستان کی حمایت سے روکنے کے لیے سفارتی دباؤ ڈالا،بھارت نے بڑی تعداد میں اپنے جنگی طیاروں کی تباہی کے تناظر میں امریکہ سے لڑاکا طیاروں کے حصول کی کوششیں شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا نے اعتراف کیا کہ'بھارتی فضائیہ کے غیر موثر فضائی حملوں کا سبب بھارت کی پٹھان کوٹ، ہلواڑہ اور آدم پور میں جنگی طیاروں کی فراہمی اور ناقص منصوبہ بندی ہے، جس کے نتیجے میں اٴْسے بھاری نقصان اٹھانا پڑا''برطانوی اخبار سپیکٹیٹر کے مطابق بھارت کی جنگی منصوبہ بندی انتہائی ناقص تھی روس نے پاک بھارت جنگ کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا شاہ ایران نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 25 سالہ حکمرانی کے جشن کو منسوخ کردیا اور امداد کا بھی اعلان کیاانڈونیشیا کی حکومت کی طرف سے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی انڈونیشیا کی عوام نے Afro-Asia کانفرنس میں بھارت کی شرکت کی مخالفت کی اور جکارتہ میں قائم ائیر انڈیا کے دفتر کو آگ لگا دی اور لاکھوں شہریوں نے بھارت مخالف ریلی بھی نکالی امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر غلام احمد نے میڈیا کو بتایا کہ: ''پاکستان بھارتی جارحیت کو مضبوطی سے کچلنے کے لیے پر عزم ہی''پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کی پیش قدمی کو روکتے ہوئے باؤ ریلوے سٹیشن پر قبضہ کر لیا بھارت کو لڑائی کے پہلے 8 دنوں میں تقریباً اپنی آدھی فوجی طاقت کا نقصان اٹھانا پڑا جس میں 209 ٹینک اور 140جنگی طیارے شامل ہیں پاکستانی فوج نے کھیم کرن کی طرف پیش قدمی کی متعدد بھارتی کوششوں کو ناکام بنا دیابھارت کو قصور، جموں اور سیالکوٹ کے محاذ پر بھی بھاری نقصان کا سامنا رہامجاہدین نے سرینگر کے نزدیک بھارتی ملٹری بیس پر حملہ کر دیا نیوی غازی آبدوز کی معمول کی مرمت اور ضروری آپریشنل بریفنگ کے لیے کراچی کی بندرگاہ پر واپسی ہوئی پاک فضائیہ نے جموں ائیر فیلڈ پر کھڑے 6 بھارتی ٹرانسپورٹ طیارے تباہ کر دئیے سیالکوٹ سیکٹر میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کا Gnat طیارہ مار گرایامشرقی پاکستان میں بھارت مخالف مظاہرے شروع ہوگئے ۔

پاکستانی ہندو اور عیسائی اقلیتوں کی بھارتی جارحیت کی مذمت کی مغربی پاکستان کی حکومت نے کمانڈر ان چیف شہید ویلفئیر فنڈ میں 20 لاکھ روپے عطیہ کئے عوام کی بڑی تعداد نے جنگ کے زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دئیے۔