دین اسلام کے احکامات پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لیئے لازم ہے، حاجی جمیل ضیا

جمعرات 28 ستمبر 2023 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 95کے رہنما و چیئرمین اورنگی ٹاون حاجی جمیل ضیا کی پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سینیٹر سعید غنی سے ملاقات، ملاقات کے دوران چیئرمین اورنگی ٹاون جمیل ضیا نے اورنگی ٹاون میں جاری ترقیاتی کاموں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر جمیل ضیا نے اورنگی ٹاون میں ربیع الاول کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بارہ ربیع الاول انشاء اللہ مکمل عقیدت اور احترام سے منائیں گے دردو سلام اور محفل نعت کا بھی اہتمام کیا جائیگا اور عقیدت مندوں میں لنگر عام بھی تقسیم کیا جائیگا، اورنگی ٹاون کی گلیوں ، محلوں اور شاہراہوں پر صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے اورنگی ٹاون کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کا سلسلہ پارٹی قائدین کی سوچ، فلسفے اور نظرئیے کے عین مطابق جاری ہے شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کے افکار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہیں گھر گھر پیپلز پارٹی کا پیغام پہنچا رہے ہیں، سندھ بھر سے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نمائندوں کی جیت درحقیقت شہید بی بی بے نظیر بھٹو کے نظریئے اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زبردست پالیسیوں اور جدوجہد کی فتح ہے پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے جس کے قائدین اور دیگر رہنما ہروقت عوام کے درمیان موجود ہوتے ہیں اوران کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے کام کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاون کی عوام کی خدمت کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں ہمارے قائدین نے ہمیں ہمیشہ لوگوں کی خدمت اور ان کی مشکلات کو ختم کرنے کا درس دیا ، اورنگی ٹاون میں سیوریج لائن، پینے کے پانی کی فراہمی، گلیوں اور محلوں کی صفائی ستھرائی، کوڑا کرکٹ، اسٹریٹ لائٹس کا نظام سمیت دیگر مسائل کو حل کر رہے ہیں اور کافی حدتک ان مسائل کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں ، اورنگی ٹاون کو پیپلز پارٹی کا قلعہ بنادوں گا، ملاقات کے دوران صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سینیٹر سعید غنی نے جمیل ضیا کی اورنگی ٹاون میں عوامی خدمات کو سراہا اور لوگوں کے مسائل کے خاتمے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا بھی کہا۔