
ی*عالمی برادری فلسطین میں بچوں، خواتین اور معصوم لوگوں کا قتل عام رکوائی: سراج الحق
:اہل فلسطین کو ان کا حق دیا جائے، یہ جنگ مزید طوالت پکڑتی ہے تو آگ اور خون کے شعلے دیگر علاقوں میں بھی پھیل سکتے ہیں /غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے ہالینڈ سفارتی اثرورسوخ استعمال کرے، امیر جماعت اسلامی سے ہالینڈ کی سفیر کی ملاقات
جمعرات 30 نومبر 2023 20:05
(جاری ہے)
سراج الحق نے کہا کہ اسلاموفوبیا یورپ کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے جس سے مغربی حکومتوں کو نمٹنا ہوگا، افراد کی جانب سے شعائر اسلامی پر حملوں کی حوصلہ شکنی اور ان جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
نبی مہربانؐ، قرآن کریم کی توہین کے واقعات پر پوری امت کے دل زخمی ہوتے ہیں، ان پر اہل اسلام کا ردعمل فطری ہے، مسلمان خواتین کو حجا ب پہننے اور اپنے عقیدہ کے مطابق زندگی گزارنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ انہوں نے اس موقع پر جماعت اسلامی کے انتخابی منشور کے اہم نکات سے بھی ہالینڈ کی سفیر کو آگاہ کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ افراد کا کڑا احتساب چاہتی ہے، ہم ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جس میں انصاف اور قانون کی بالادستی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ جماعت اسلامی سمجھتی ہے پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں بلکہ ان کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا ہوگا، اس وقت ملک میں نصف سے زیادہ زرعی زمین بے کار پڑی ہے، ہم نوجوانوں میں سرکاری زمینیں تقسیم کریں گے، زراعت میں جدت لائی جائے گی۔ جماعت اسلامی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ریفارمز متعارف کرائے گی، طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کیا جائے گا، بچیوں کی تعلیم کو لازمی قرار دیں گے۔ امیر جماعت نے پاک ہالینڈ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر سفیر کو مبارکبا د دی اور انہیں کشمیری شال کا تحفہ دیا۔ ہالینڈ کی سفیر نے جماعت اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں کی تحسین کی اور دنیا میں قیام امن سے متعلق امیر جماعت کے خیالات کوسراہا۔دریں اثنا امیر جماعت نے جنوبی پنجاب کے دورروزہ روڑکارواں کی قیادت، سکھر اور اسلام آباد میں تقریبات میں شرکت سے واپسی پر منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اور منصفانہ الیکشن سے ہی ملک میں استحکام آئے گا، انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی مواقع فراہم کیے جائیں، الیکشن التوا سے جمہوریت کی گاڑی پٹڑی سے اتر جائے گی، پھر اس کی واپسی مشکل ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں بار بار اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعتیں کوئی بہتری نہیں لا سکیں، الیکشن کے قریب آنے پر یہ سب ایک دفعہ پھر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، پرانے نعروں کو نئے ڈھنگ سے پیش کیا جا رہا ہے، عوام اب بیدار ہے، حکمران طبقات کو سالہاسال آزمایا جا چکا، انھیں خدانخواستہ ایک اور موقع مل گیا تو پاکستان مزید پیچھے چلا جائے گا۔ سابقہ حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے معیشت، صحت، تعلیم سمیت تمام شعبے زوال کا شکار اور ادارے کمزور ہو چکے ہیں، عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں، روزانہ اربوں کی کرپشن ہوتی ہے، احتساب کے نام پر مذاق چل رہا ہے، طاقتور کے لیے احتساب اور انصاف کوئی معنی نہیں رکھتا، قوم کو اہل اور ایمان دار قیادت کی ضرورت ہے جو اسے جماعت اسلامی کی صورت میں دستیاب ہے، جماعت اسلامی نے اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہر مشکل وقت میں عوام کی خدمت کی مثالیں قائم کیں جس کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے، اللہ تعالیٰ کی مددونصرت اور عوام کی تائید سے 8فروری کو کامیابی ملی، تو ملک میں حقیقی تبدیلی لائیں گے اور ریاست پاکستان کو ان اصولوں پر استوار کیا جائے گا جس کی خاطر اسلامیان برصغیر نے پون صدی قبل قربانیاں دیںمزید قومی خبریں
-
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کو خراجِ تحسین ، 5 کروڑ روپے کا اعلان
-
کراچی،جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
پائلٹس کے جہاز اڑانے سے انکار پر بھارت ڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوا‘ احسن اقبال
-
پاکستان کے جواب نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
-
جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر دیا
-
آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے ،قومی نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداد جمع
-
وفاقی حکومت کابجٹ 2 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان
-
بھارت کو گھس کر مارا، شاہینوں نے سالمیت کی حفاظت کی‘عظمی بخاری
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.