
ایم کیو ایم اور ن لیگ کا اتحاد صفر جمع صفر کے مترادف ہے، اس بار بھی پی پی مخالفین کو الیکشن میں شکست ہو گی،شرجیل میمن
کراچی کو امن کا شہر بنانے کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو جاتا ہے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن متنازع ہوگئے ہیں، شاید معاملہ عدالت میں جائے،ہمارا مسلم لیگ(ن)سے کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہے، پریس کانفرنس
اتوار 3 دسمبر 2023 18:45

(جاری ہے)
پیپلز پارٹی میرٹ پر اپنی کارکردگی دکھا سکتی ہے، غلط طریقے یا دھاندلی سے اقتدار میں آنے کی ضرورت نہیں۔
انتخابات میں دھاندلی کی اجازت کسی کو بھی نہیں ہوگی، اگر کسی نے دھاندلی کی کوشش کی تو پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور مزاحمت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک نعروں ،سیاست اور شعبدہ بازی سے ترقی نہیں کرتا، صحت سب سے پہلے سڑکیں فلائی اوور سب بعد میں آتے ہیں، ن لیگ نے کوئی ایک سرکاری اسپتال بنایا ہو تو بتائے ، تھر سے کوئلہ نکالنے کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کو نہیں پیپلزپارٹی کو جاتا ہے، بینظیر بھٹو نے ملک کو میزائل سسٹم دیا، سی پیک آصف زرداری کا ویژن تھا، ہماری پارٹی نے صوبے کوصحت کی بہترین سہولیات دیں، ہسپتالوں کی جو سہولیات کراچی میں ہیں وہ پورے پاکستان میں نہیں ہیں ، نہ صرف پورے پاکستان بلکہ ایران اور افغانستان کے لوگ بھی علاج کے لئیسندھ آتے ہیں، ہماری لیڈر شپ کا علاج پاکستان میں ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کو پیپلز بس سروس کے ذریعے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے بہترین سفری سہولیات فراہم کی ہیں، آج بھی پورٹ پر بسیں موجود ہیں، ہم نگران حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ جو بسیں پورٹ پر کھڑی ہیں ان کو بھی عوام الناس کی سہولت کے لئے بروئے کار لایا جائے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے لوگوں کو جوڑنا چاہتی ہے، اب نفرت کی سیاست کو دفن کر دینا چاہئے، مضبوط پاکستان کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ماضی کو بھلا کر یک جہت ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکا کے پی اوربلوچستان کا دورہ کامیاب رہا، چیئرمین بلاول بھٹواپنے دورے جاری رکھیں گے، لو گ اپنی واحد امید پاکستان پیپلز پارٹی کو سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر دوسری پارٹیوں کی جانب سے بھڑکیں ماری جائیں گی تو جواب دینے کا اختیار ہمیں حاصل ہے، پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے پاس اکانومی ٹھیک کرنے کا ویژن موجود ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ سب کو جوڑنا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی لڑائی،جھگڑے اورتعصب کی سیاست کودفن کرنا چاہتی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کو صرف جھوٹے نعرے دیئے اور ملک کو تایخی نقصان پہنچایا ، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے ملک کو تباہی کے دہانے کھڑا کردیا۔انہوں نے کہاکہ پچھلے سارے مسائل کو بھول کر ایک پاکستان بنانے کیلئے تمام پارٹیوں اور اداروں کو بیٹھنا ہوگا، لوگ ان لڑائی جھگڑوں سے بیزار ہوچکے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم اور ن لیگ کا اتحاد صفر جمع صفر کے مترادف ہے، اس بار بھی پی پی مخالفین کو الیکشن میں شکست ہو گی، کراچی کو امن کا شہر بنانے کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو جاتا ہے۔ایم کیو ایم چاہتی ہے ان کی مرضی سے حلقہ بندی کی جائے، اگر ایسا ہے تو وہ الیکشن میں نہ جائیں سیدھا حکومت میں چلے جائیں، حلقہ بندیوں پر ہمیں شدید اعتراض ہے اس کے خلاف آئینی طریقہ کار اپنا رہے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دنیا بھرمیں سب کوکلچر ڈیکی مبارکباد پیش کرتاہوں ، ہزاروں سال پرانی سندھ کی ثقافت،پاکستان بنانے کی قرارداد سب سے پہلے صوفیوں کی دھرتی سندھ سے آئی، اس دھرتی نے کبھی نفرت کو قبول نہیں کیا۔مزید قومی خبریں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.