
ج*وہ دن دورنہیں جب ارض مقدس بھی صیہونیت کا قبرستان بنے گی: سراج الحق
حکمرانوں سے سوال ہے کہ امت کو بچانا کس کی ذمہ داری ہے۔ غزہ میں ہزاروں شہادتیں ہوچکی ہیں لله*اسرائیل نے ہیروشیما اور ناگاساکی سے بھی زیادہ بارود گرایا، اسلام آباد میں مسجد اقصیٰ کانفرنس سے خطاب
بدھ 6 دسمبر 2023 19:50
(جاری ہے)
حکمران درست سمت اقدام اٹھائیں تو علماء کرام ان کی حمایت کریں گے، عوامی دبائو سے انہیں راہ راست پر لایا جاسکتا ہے۔
افغانوں نے امریکا کو شکست دی، وہ دن دورنہیں جب ارض مقدس بھی صیہونیت کا قبرستان بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں حرمت مسجد اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی بھی مقررین میں شامل تھے۔امیر جماعت نے ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کی جانب سے ان انکشافات پر بھی شدید دکھ اور کرب کا اظہا ر کیا جن میں بتایا گیا ہے کہ قوم کی بیٹی پر امریکی جیل میں جنسی تشدد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اس گھنائونی حرکت کا علم ہے مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران فوری طور پر یہ معاملہ انٹرنیشنل فورم پر اٹھائیں۔ انسانی حقو ق کے نام نہاد علمبرداروں، انصاف اور قانون کا راگ الاپنے والوں کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہیں کہ ایک خاتون کے ساتھ جیل میں مجرمانہ فعل کیا گیا۔ فلسطین مجاہدین کی قید میں اسرائیلی خواتین کے ساتھ جس طرح عزت و احترام کا سلوک ہوا ، رہائی کے بعد انھوں نے برملا اعتراف کیا، ایک طرف تہذیب کے نام نہاد علمبرداروں کا گھٹیا فعل اور دوسری جانب مجاہدین کا کردار ہے، یہی وجہ ہے کہ آج دنیا کے کروڑوں انسان مذہب سے بالاتر ہوکر اہل فلسطین کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں، عوامی دبائو کے نتیجہ میں مغرب کی کئی حکومتوں کو اسرائیل کی اندھی حمایت کا بیانیہ ترک کرنا پڑا۔ امیر جماعت نے کہا کہ استعماری طاقتوں نے پوری دنیا کے یہودیوں کو اکٹھا کرکے فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کرایا، امریکا و برطانیہ کی مکمل آشیرباد سے گزشتہ 70برسوں سے اہل فلسطین پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹے، مگر انھوں نے عظیم استقامت دکھائی اور مزاحمت جاری رکھی، ظالم سے آزادی کے حصول کے لیے فلسطینیوں کو مزاحمت کا حق حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ صہیونی افواج کے مظالم پر عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اسرائیل کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کی بھی پراونہیں، اسلامی سربراہی کانفرنس نے ایک کمزور اعلامیہ جاری کیا۔ انہوں نے کہا اگر امریکا اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے، اسے اسلحہ دے رہا ہے تو اسلامی ممالک کے حکمران کیوں خاموش ہیں، یہ کم ازکم اسرائیل کا سفارتی اور معاشی بائیکاٹ تو کر سکتے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی فلسطین فنڈ قائم کریں۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایران، ترکی اور قطر گئے اور وہاں کے حکمرانوں سے اہل فلسطین کی عملی مدد کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ اگر حکمران فلسطینیوں کی مدد نہیں کر سکتے تو کم از کم ہمارے لیے راستہ کھولیں۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اہل فلسطین کے حق میں ملین مارچز کیے، آیندہ بھی یہ تحریک جاری رہے گی۔ اس موقع پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اس کے وجود کو کبھی تسلیم نہیں کیا جائے گا، غزہ میں فوری سیزفائر کیا جائے اور جنگ زدہ علاقے میں امداد کی فراہمی کے لیے رفح کراسنگ کو کھلا جائے۔مزید قومی خبریں
-
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کو خراجِ تحسین ، 5 کروڑ روپے کا اعلان
-
کراچی،جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
پائلٹس کے جہاز اڑانے سے انکار پر بھارت ڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوا‘ احسن اقبال
-
پاکستان کے جواب نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
-
جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر دیا
-
آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے ،قومی نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداد جمع
-
وفاقی حکومت کابجٹ 2 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان
-
بھارت کو گھس کر مارا، شاہینوں نے سالمیت کی حفاظت کی‘عظمی بخاری
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.