
پاکستانی 2023 میں گوگل پر سب سے زیادہ سموسے بنانے کی ترکیب تلاش کرتے رہے
گوگل نے سال 2023 میں پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تلاش کی جانے والی چیزوں کی فہرست جاری کردی
منگل 12 دسمبر 2023 16:04

(جاری ہے)
پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے کھیلوں کی خبروں میں سب سے زیادہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ کی اپڈیٹ کو تلاش کیا اور تقریبات میں سب سے زیادہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)سے متعلق معلومات تلاش کی گئیں۔
پاکستانیوں نے واٹس ایپ پر چینلز بنانے کے طریقے کو بھی سب سے زیادہ تلاش کیا جب کہ دوسرے نمبر پر پاکستانیوں نے کینیڈا کے ویزے کے لیے درخواست دینے کے طریقے اور لوازمات کی معلومات تلاش کی۔پاکستانی صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ ہالی ووڈ فلم اوپن ہائمر تلاش کی جبکہ دوسرے نمبر پر شاہ رخ خان کی فلم جوان، تیسرے نمبر پر پٹھان اور چوتھے نمبر پر ہالی ووڈ فلم باربی کو تلاش کیا۔مزید یہ کہ پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ فلسطین میں اسرائیلی حملوں سے متعلق خبریں تلاش کی گئیں، دوسرے نمبر پر احساس پروگرام کی معلومات، تیسرے نمبر پر ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی لیک ہونے والی ویڈیو سے متعلق معلومات تلاش کی گئی۔ اس کے علاوہ اکشے کمار، کاجول، عمران ریاض خان، پاکستانی روپیہ، پشاور دھماکہ فاطمہ طاہر اور محمد عامر بھی سرچنگ میں ٹاپ پر رہے۔شخصیات کی کٹیگری میں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کو گوگل پر تلاش کیا، دوسرے نمبر پر علیزہ سحر رہیں، تیسرے نمبر پر ہالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف ہے۔اس کے علاوہ ٹیکنالوجی کی کٹیگری میں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ چیٹ جی پی ٹی سے متعلق معلومات تلاش کی جب کہ دوسرے نمبر پر ریئلٹی گیم شو تماشا گھر اور تیسرے نمبر پر چینی اسمارٹ موبائل انفینکس کے نوٹ سیریز کے فونز سے متعلق معلومات تلاش کی گئیں۔پاکستان میں لوگوں نے تمام بڑے تہوار جوش و جذبے سے منائے اور مختلف اقسام کے کھانوں کے علاوہ پکانے کی نت نئی ترکیبیں تلاش کرنے کے لیے بھی گوگل کا رخ کیا۔ کھانوں سے متعلق تلاش کے نتائج باالخصوص دیسی کھانوں میں پاکستانیوں کی رغبت واضح رہی۔ اور حیران کن طور پر سب سے زیادہ سموسے بنانے کی ترکیب کو تلاش کیا گیا۔پاکستان میں مقبول ترین کھانا پکانے کی ترکیبوں میں سموسے کی ریسیپی، کلیجی کی ریسیپی، شیر خرما ریسیپی، نمکین گوشت ریسیپی، ٹماٹو کیچپ ریسیپی، چکن رول ریسیپی، تربوز کے جوس کی ریسیپی، سٹیک ریسیپی، تکا بوٹی ریسیپی اور قورمہ ریسیپی شامل رہیں۔پاکستانی 2023 میں گوگل پر سب سے زیادہ سموسے بنانے کی ترکیب تلاش کرتے رہے ۔حیران کن طور پر سموسے بنانے کی ترکیب کو سب سے زیادہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشیوں نے گوگل پر تلاش کیا، دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ کے صارفین رہے اور تیسرے نمبر پر پنجاب کے انٹرنیٹ صارفین نے سموسے بنانے کی ترکیب کو تلاش کیا۔
مزید اہم خبریں
-
سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کی بھارت کیخلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری
-
لاہور، راوی روڈ میں گیس سلنڈر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
پاک بھارت کشیدگی اور ممکنہ بھارتی جارحیت کے خدشات کے پیش نظر سکردد اور گلگت کی پروازیں منسوخ
-
ملک بھر میں کل عام تعطیل کا اعلان
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مقرر کرنے کی ہدایت، آئندہ ہفتے سماعت کا امکان
-
پولٹری صنعت میں مصنوعی قیمتیں مقرر کرنے کے الزامات، 8 بڑی ہیچریوں کیخلاف کارروائی 15 کروڑ جرمانہ عائد
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.