Live Updates

شریف خاندان میں سے دو شخصیات کا کراچی سے الیکشن لڑنے کا امکان

ہماری کوشش ہے کہ نوازشریف ، شہباز شریف اور مریم نواز میں سے دو شخصیات کراچی سے الیکشن میں حصہ لیں۔نہال ہاشمی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 دسمبر 2023 12:18

شریف خاندان میں سے دو شخصیات کا کراچی سے الیکشن لڑنے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر2023ء) شریف خاندان میں سے دو شخصیات کا کراچی سے الیکشن لڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ نوازشریف ، شہباز شریف اور مریم نواز کراچی سے بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ان میں سے کم از کم دو شخصیات کراچی سے الیکشن میں حصہ لیں۔

ن لیگ بڑی پارٹی ہے اور سارے لوگ ہمارے پاس آ رہے ہیں کیونکہ لوگ بڑے کیک سے ہی آکر حصہ لیتے ہیں۔چھوٹا کیک تو اکیلا آدمی کھا پائے گا۔نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ نوازشریف ہر کسی کے گھر خود چل کر جاتے ہیں۔چاہے وہ اکبر بگٹی کا گھرانہ ہو یا ولی خان اور ایم کیو ایم مرکز کا، تاہم کراچی میں ہمارا استحکام پاکستان پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہو رہا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ا نہال ہاشمی نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹریننگ کی ضرورت ہے تو شہباز شریف سے مفت ٹریننگ دلوا دیں گے۔ نہال ہاشمی نے پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہاکہ بشیر میمن اور رائو انوار نوازشریف کے جانثار ہیں جبکہ اصل بات یہ ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا کرپشن کا سسٹم بچانا چاہتی ہے، سندھ میں لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے آپ کو وزیرخارجہ بنایا آپ سیر سپاٹے کرتے رہے، آپ نے عالمی سطح پر ملک کے لیے کچھ نہیں کیا، پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوئے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو ذرداری کے پاس امیدوار نہیں، اس لیے الیکشن سے خوف زدہ ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ راو انوار کے بیانات پر کمیشن بننا چاہیے اور تفتیش ہونی چاہیے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات