ح* نوازشریف پنجاب میں پذیرائی نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں، نثار کھوڑو

جمعہ 22 دسمبر 2023 19:55

۱ لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ نوازشریف پنجاب میں پذیرائی نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے وژن کے تحت وفاق سمیت چاروں صوبوں میں چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پی ایس 11 لاڑکانہ پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی گلیوں میں بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور عوامی استقبال پنجاب کے عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد نظر آرہا ہے اس لئے پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے لئے پر امید ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول آئے گا روزگار لائے گا کا نعرہ عوام اور نوجوانوں میں مقبول ہوچکا ہے اس لئے پیپلز پارٹی اس نعرے اور منشور کے تحت انتخابی مہم چلائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے حقوق مانگنے والی بلوچستان کی خواتین پر تشدد قابل مذمت عمل ہے اور بلوچ خواتین پرتشدد انسامی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ہر ایک کو اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرنے کا جمہوری حق ہے مگر تشدد اور گرفتاریاں کسی مسئلے کا حل نہیں اور مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی مخالف اتحاد عوام مخالف سازشی اتحاد ہیں تاہم پیپلز پارٹی کا اتحاد عوام سے ہے۔

پہلے بھی ایسے اتحادوں کو شکست ملی ہے اب بھی پی پی پی مخالف اتحادوں کو شکست ملے گی۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ایک قومی اسمبلی کے حلقے این اے 197 بر ور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی ایس 11 لاڑکانہ اور پی ایس 15 میروخان پر متعلقہ رٹرننگ افسران کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر نثار کھوڑو نے کہا کے پارٹی قیادت کی ہدایت پر پی ایس 11 لاڑکانہ ، پی ایس 15 میروخان اور این اے 197 قمبر پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ پارٹی جس کو ٹکٹ جاری کرے گی وہی اس حلقے سے امیدوار ہوگا جبکے دیگر کو دستبردار ہونے کے پارٹی کا فیصلہ قبول کرنا پڑے گا