
پنجاب کے سیاستدان جب بھی بیمار ہوتے ہیں لندن چلے جاتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری
کوئی جیل سے بچنے کیلئے اور کوئی جیل سے نکلنے کیلئے الیکشن لڑرہاہے ،چیئرمین پیپلزپارٹی کا تاندلیانوالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب
فیصل علوی
جمعرات 11 جنوری 2024
16:03

(جاری ہے)
ہر یونین کونسل میں بھوک مٹاو پروگرام شروع کریں گے۔
بے نظیر مزدورکارڈکے ذریعے مزدوروں کی پنشن پہنچائیں گے، کسانوں کو فرٹیلائزر اور بیمے سمیت تمام سہولیات پہنچائیں گے، پنجاب کے کسانوں کیلئے بینظیر کسان کارڈ لےکر آئیں گے۔ان کا کہنا تھا مزیدکہنا تھا کہ 30لاکھ بے گھروں کیلئے گھربنا رہا ہوں، مزدور کارڈ کے ذریعے مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم دیں گے۔ یوتھ کارڈ کے ذریعے ایک سال کیلئے مالی مدد فراہم کریں گے، طلبہ کو بلاسود قرض فراہم کریں گے، ملازمت ملنے پر طلبہ اپنا قرضہ واپس کرسکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ غربت اور بیروزگاری تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ ہر یونین کونسل میں بھوک مٹاو پروگرام شروع کریں گے، بھوک کا مقابلہ کرنے کیلئے اسکولوں میں بھی بچوں کو کھانا کھلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹوکو شہید کر کے غریب کی آواز کو دباسکیں گے وہ سوچتے کہ بینظیر بھٹو کو شہید کر کے وہ جیالوں کا راستہ روک سکتے ہیں میں ان سب کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ ہم پیپلزپارٹی والے ہیں ،ہم جیالے ہیں،ہم ڈرنے والے نہیں ہیں،ہم پیچھے ہٹننے والے نہیں ہیں۔ ہم آج بھی تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیںانشاءاللہ ہم پورے پاکستان اور دنیا کو دکھائیں گے کہ آج بھی جیالا زندہ ہے اور ہم ان سے اپنا حق چھینیں گے یہ جو انہوں نے اشرافیہ کی سیاسی جماعتیں آپ پر اور اس صوبے پر مسلط کیں یہ غریب دشمن اور کسان دشمن جماعتیں ہیں جب بھی وہ حکومت میں آتے ہیں غریب کو تکلیف پہنچاتے ہیں ۔ذوالفقار علی بھٹو شہید جب ملک کے وزیراعظم بنے تو وہ کسان اور نوجوانوں کے نمائندہ وزیراعظم تھے ۔شہید بینظیر بھٹو مسلمہ امہ کی پہلی خاتون وزیراعظم بنی تھیں۔اب ہم نے ایک بار پھر عوا می حکومت بنانی ہے عوامی راج قائم کرنا ہے ایک بار پھر لاہور اور اسلام آباد میں مزدوروں اورکسانوں کی حکومت بنانی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں سیلابی صورتحال پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا
-
حکومت کالج کا ایک کمرہ ایک ایک کروڑ روپے کا بنا رہی ہے، وفاقی وزیر خواجہ آصف کا انکشاف
-
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملتان اور خانیوال سمیت کئی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ
-
تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب؛ پنجاب میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ تک جا پہنچی
-
عراق میں ٹک ٹاکر کے شوق نے 2 پاکستانی قتل کر ڈالے
-
مریم نواز کشتیوں میں ٹک ٹاک بنانے کی بجائے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائی کریں
-
کئی دہائیوں بعد سیلاب کی اتنی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا
-
راوی علاقے کو سیلاب سے محفوظ بنانا، سڑکیں، جھیل بیراج بنانا روڈا کی ذمہ داری تھی
-
پارک ویوبنانے کیلئے ہم نے پچھلی اور موجودہ حکومت سے کوئی مدد نہیں لی
-
بڑے بلڈرز اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے حکومتوں میں شامل ہو کر سرکاری زمینوں پر قبضے کرتے ہیں
-
حکومتوں نے دریاؤں کی گزرگاہوں پر ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو این اوسی جاری کرکے جرم کیا
-
پارک ویو میں میرے والدین کی قبریں ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.