
اصول وضع کر دیا جس نے پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس یا بیان بازی کی اسکو ٹکٹ دینگے نہ حمائیت کریں گے،بانی پی ٹی آئی
ہفتہ 13 جنوری 2024 20:44

(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہمارے بلے کا کیس سپریم کورٹ میں ہے نواز شریف کو اچھی طرح جانتا ہوں وہ دو امپائرز کے بغیر میچ نہیں کھیلتا نواز شریف لندن پلان کے تحت گارنٹی لیکر پاکستان آیا ہے ہماری انڈر 16 کو بھی نہیں کھیلنے دیا جارہا ہماری الیکشن مہم کا سلوگن غلامی نا منظور ہوگا ملک میں قانون و انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں نواز شریف تصدیق شدہ منی لانڈرر ہے مریم نواز، شہباز شریف اور آصف زرداری کے کیسوں کو کوئی نہیں پوچھتا میرے ساتھ یہ سب کرکے مثال قائم کی جارہی ہے عدالتی حکم کے باوجود ٹکٹوں پر مشاورت نہیں کرنے دی گئی شیخ رشید کی حمایت نہ کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک ایک اصول وضع کیا ہے جس نے پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کی اسکو ٹکٹ نہیں دینگے مذاکرات کے حواے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 18ماہ قبل کہا تھاکہ مذاکرات کریں لیکن اب کس سے مذاکرات کروں اور کیوں کروں انہوں نے کہا کہ اب ایک ہی بات پر مذاکرات ہوسکتے ہیں کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات ہوں سپریم کورٹ سے 2ججوں کے استعفیٰ بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ جو ہورہا ہے تشویشناک ہے دیکھتے ہیں سپریم کورٹ کیا سٹینڈ لے گی انہوں نے کہا کہ ہم سے بلے کا نشان اسلئے لیا گیا تاکہ ہماری پارٹی توڑی جاسکے اور الیکشن نہ لڑ سکیں لیکن یہ جو مرضی یہ کرلیں ہم آخری بال تک لڑینگے جنرل باجوہ اور فیض حمید کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج سیاسی جماعت نہیں آرڈر اوپر سے آتا ہے ایک آدمی کا فیصلہ کرتا ہے غیر ملکی سفیر یا اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے کسی نے رابط نہیں کیااس موقع پر جب سابق چیئرمین سے پوچھا گیاکہ 2018 کے انتخابات میںمیں آر ٹی ایس بیٹھ گیاتھااور آپ اقتدار میں آئے تھے اب اگرآر ٹی ایس بیٹھ گیاتو آپ نتائج تسلیم کریں گے جس پر سابق چیئرمین نے کہاکہ 2018 میں ہماری نشستیں کم کرکے پھنسایا گیا2018 میں 15 نشستیں 3 ہزار ووٹوں کے کم مارجن سے ہارے آر ٹی ایس بیٹھنے کا زیادہ نقصان ہمیں ہواانہوں نے کہا کہ غیر ملکی جریدے میں چھپا آرٹیکل وکلا کو زبانی طور پر ڈکٹیٹ کیا تھاوکلا کو ہدایت کی تھی میرے وی لاگز سے باقی چیزیں اٹھائی جائیںمرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے آرٹیکل آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جیل سے ایک کاغذ تک باہر نہیں جاسکتا قبل ازیں کمرہ عدالت میں موجود تحریک انصاف کے کارکنوں نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر سابق چیئرمین سے شکایتوں کے انبار لگادئیے کارکنوں نے شکوہ کیا کہ این اے 57 میں خصوصی نشست پر نامزد امیدوار جنرل سیٹ پر بھی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں اس موقع پرتحریک انصاف تحصیل ٹیکسلا کے صدر علی خان نے اپنے خلاف 16 مقدمات کے اندراج بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا این اے 105 سے آئے کارکن نے اپنا شکوہ کیا جبکہ این اے 57 سے انجینئر افتخار نے ٹکٹ نہ ملنے کا شکوہ کیاجس پر سابق چیئرمین نے کہا کہ مجھے ٹکٹوں کے بارے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی مجھے نہیں معلوم کس کو ٹکٹ ملا کس کو نہیں850 ٹکٹوں کے بارے زبانی کلامی کیسے فیصلہ کرسکتا ہوں ۔
مزید اہم خبریں
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
-
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
-
مجھے تو سلمان صفدر سے ضروری ملنا تھا وہ کدھر ہیں،عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والے وکلاء سے پوچھا کہ آپ کیسے اندر آجاتے ہیں؟ علیمہ خان
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.