کراچی سے لے کر کے پی کے تک جماعت اسلامی نے عوام کی خدمت کی ہے،محمد حسین محنتی

سرمایہ دار اور جاگیردارانہ نظام کے دن بدلنے کا وقت آچکاہے جمہوریت کی جان انتخابات ہیں، پیپلزپارٹی سندھ میں برسراقتدار ہے لیکن عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا،امیرجماعت اسلامی سندھ

اتوار 14 جنوری 2024 19:20

کراچی/ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2024ء) اب وقت آگیا ہے کہ سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام سے چھٹکارا حاصل کیا جائے گذشتہ 15 سالوں سے پیپلزپارٹی سندھ پر مسلط ہے ،بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے باوجود سندھ کو تباہ کردیا ہے، سیوریج پانی بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے ٹنڈوآدم میں جماعت اسلامی کی امیدواران قومی اسمبلی حلقہ این اے 210 کامران عزیز غوری ایڈوکیٹ اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 43 ٹنڈوآدم مشتاق احمد عادل کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ضلعی امیر عبدالغفور انصاری کامران عزیز غوری ایڈوکیٹ ، مشتاق احمد عادل اور عدیل معروف نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی امیر نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ضلع سانگھڑ میں دو قومی اور پانچ صوبائی نشستوں پر اپنے امیدواروں کو موقع دیا ہے سرمایہ دار اور جاگیردارانہ نظام کے دن بدلنے کا وقت آچکاہے جمہوریت کی جان انتخابات ہیں انتخابات ہیں۔

الیکشن میں دھونس اور دھاندلیاں ہو تو ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا پاکستان کو قائم ہوئے 76 سال ہو چکے ہیں لیکن معیشت ڈوب رہی ہے پاکستانی سیاستدان کرکٹ کا میدان سمجھ کر آپس میں لڑ رہے ہیں اس طرح ملک ترقی نہیں کر سکتاہمیں الیکشن میں امن وامان اور ووٹرز کو آزادی چاہیے آپ ایسے لوگوں کو منتخب کریں جو آپ کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں بلدیاتی نظام میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی گزشتہ 15 سال سے پیپلزپارٹی سندھ میں برسراقتدار ہے لیکن عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا. پانی،سیورج،گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہیمہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔

ٹنڈو آدم پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ مہنگائی کی اصل وجہ کرپشن ہے ٹیکس پہ ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔بجلی کے فی یونٹ میں بے تحاشہ اضافہ 12 روپے یونٹ بڑھا کر 60 روپے کر دیا گیا ہیگیس میں 2 سوفیصد اضافہ ہوا ہیپیٹرول 150 سے بڑھا کر 300 روپے تک پہنچایا گیا تھاحکمرانوں کے پیٹ نہیں بھرتے 80 ہزارارب روپے کی قوم مقروض ہے یہ پیسہ کہاں گیا ۔

جب پاکستان بنا ایک ڈالر ایک روپے کے برابر تھا آج ایک ڈالر 282 روپے کے برابر ہے ان سیاست دانوں اور اسٹیبلشمنٹ نے پاکستانی روپے کی ریڑ مار دی ہیبیرونی ملکوں سے اربوں روپے سیلاب کے نام پر مدد لی گئی مگر ان پیسوں کا استعمال کہیں نظر نہیں آتاالخدمت فاؤنڈیشن نے کام کیا لوگوں کو مکانات ،راشن اور خیمے مہیا کیے ہیں کراچی سے لے کر کے پی کے تک جماعت اسلامی نے عوام کی خدمت کی ہے ورلڈ بینک کے نمائندوں نے تسلیم کیا ہے کہ انکا دیا ہوا پیسہ عوام پر خرچ ہوا ہے سراج الحق صادق اور امین کہلائے ہیں جماعت اسلامی کے امیدواروں کو عوام کامیاب کرائیں عوام کے مسائل حل کریں گے۔

قبل ازیں جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کا ٹنڈوآدم آمد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔