وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے کیلئے آیا ہوں،نواز شریف
کراچی سے مانسہرہ اور مظفرآباد تک ٹرین سروس شروع کریں گے، پاکستان کو بگاڑنے والے اسے بگاڑ کر چلے گئے، قائد ن لیگ کا مانسہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب
فیصل علوی پیر 22 جنوری 2024 15:53
(جاری ہے)
مانسہرہ کے عظیم عوام کو میرا سلام، آج گن کر بتائیں کتنے سال بعد آپ سے ملاقات ہورہی ہے، میں 2013 میں یہاں آیا تھا،آپ نوازشریف کو دیکھے بغیر اداس تو نہیں ہوگئے؟ ان لوگوں نے مجھے آپ سے کتنا دور کردیا، کبھی جیل، کبھی مقدمات، کبھی لندن اور کبھی کہیں اور،آج 10سال بعد نوازشریف آپ کے سامنے آچکا ہے۔
نواز شریف کامزید کہنا تھا کہ 10 سال خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے والوں نے کیا کام کیا؟ان ظالموں نے پاکستان کا ستیا ناس کردیا، پاکستان کو ڈگرسے نکال کرنیچے پھینک دیا ۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کو نیا پاکستان بنایا؟ جو کہتے ہیں کہ نوازشریف نے خیبر پختونخوا میں کیا بنایا وہ موٹروے جاکر دیکھ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام سے پوچھتا ہوں، یہاں 10سال جن کی حکومت رہی انہوں نے یہاں کیا بنایا،انہوں نے مانسہرہ کا کیا سنوارا؟ میں وزیراعظم تھا ،ایک پارٹی کا یہاں وزیراعلیٰ تھا، جو پارٹی یہاں 10سال رہی انہوں نے یہاں کیا بنایا؟ ، مانسہرہ کی موٹروے بہت خوبصورت ہے، آپ سے بھی پوچھتا ہوں موٹروے نہیں تھی تو مانسہرہ کتنی دیر میں پہنچتے تھے؟ جب موٹروے نہیں تھی تو اسلام آباد سے مانسہرہ 5 گھنٹے میں پہنچتے تھے، کہاں ڈیڑھ گھنٹے اور کہاں پانچ،نوازشریف کو دعائیں تو دو۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں مہنگائی نہیں تھی ، ان ظالموں نے ملک کا ستیاناس کردیا ہے ۔ نوازشریف نے کہا کہ آکر ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، سستی بجلی اور گیس دی، میرے دور میں لوگوں کو روزگار ملا، پاکستان میں میٹروبس اور لاہور میں اورنج لائن ٹرین بنائی ۔ ہمیں مدت پوری کرنے دی ہوتی تو آپ نے اگلی حکومت بھی ن لیگ کو دینی تھی، آپکو یاد ہونا چاہیے سبزیاں 10روپے کلو بکتی تھیں، پٹرول 60روپے لٹر تھا، گھی سستا تھا،چینی 50روپے کلو تھی، پاکستان میں کوئی مہنگائی نہیں تھی،اللہ نے برکت دی ہوئی تھی ۔مزید اہم خبریں
-
جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا ان پر ٹیکس کیلئے فوکس کررہے ہیں
-
شہبازشریف سے لاکھ اختلاف لیکن پارلیمان پر شب خون مارا گیاتو ساتھ کھڑا ہوں گا
-
یمن: انسانی حقوق ماہرین کا گرفتار بہائیوں کی رہائی کا مطالبہ
-
ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے ن لیگ کو ملنے والی پنجاب اسمبلی کی نشست چھن گئی
-
پنجاب حکومت نے ہتک عزت بل ایوان سے منظور کرا لیا،اپوزیشن نے مسترد کر دیا ،شدید احتجاج ، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں
-
ایرانی صدر کی فضائی حادثے میں ہلاکت پر یو این چیف کا اظہار غم
-
عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں 2 ملزمان کو بری کر دیا گیا
-
بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں کے دوران ہلاکتیں، نقل مکانی، اور فاقے جاری
-
اداروں پر الزام تراشی فیشن بن چکا ، باہر بیٹھ کر لوگ سوشل میڈیا ہینڈل کررہے ہیں
-
پاکستانیوں نے 10 ماہ کے دوران چائے پر 54 کروڑ ڈالرز خرچ کر ڈالے
-
بجلی بے تحاشہ مہنگی کرنے کے باوجود حکومت پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کنٹرول کرنے میں ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.