بھارت چاہے جتنا مرضی ظلم ڈھا لے لیکن مقبوضہ جموں وکشمیر کے کشمیریوں کا حوصلہ پست نہیں کرسکتا ،جاوید بڈھانوی

اتوار 4 فروری 2024 14:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2024ء) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال 5 فروری کو پاکستان،آزاد جموں وکشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جاتا ہے تا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سامنا کرنے والے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

یوم یکجہتی کشمیر کو دنیا بھر میں بسنے والے لوگ مظلوم جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر یہ دن مناتے ہیں کہ یہ دن منانے کی تجویز اس وقت کی وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو،جماعت اسلامی کے سابقہ سربراہ مرحوم قاضی حسین احمد کے علاوہ پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے اس وقت کے صدر سردار محمد ابراہیم خان پیش پیش تھے انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کو بین الاقوامی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت چاہے جتنا مرضی ظلم ڈھا لے لیکن مقبوضہ جموں وکشمیر کے کشمیریوں کا حوصلہ پست نہیں کرسکتا اس وقت بھی مقبوضہ جموں وکشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکی ہے ان شاء اللہ وہ وقت قریب ہے جب مقبوضہ جموں وکشمیر کے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت مل کر رہے گا اور وہ آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنیں گے۔