
حیدرآباد میں پولنگ اسٹیشنز میدان جنگ بن گئے، 5 افراد زخمی
این اے 220 کے سینٹ بونا وینچر اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن پر پی پی اور ایم کیو ایم کارکنوں میں جھگڑا ہوا جو تصادم کی صورت اختیار کر گیا
جمعرات 8 فروری 2024 19:06
(جاری ہے)
فوج، رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پا لیا۔
این اے 220 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 132 میں ایم کیوایم اور پی پی کے کارکنوں کے جھگڑے میں ڈنڈوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جس کے باعث کچھ دیر کے لیے پولنگ روک دی گئی بعد ازاں پولیس اور رینجرز کے صورتحال پر قابو پانے کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا۔حیدرآباد سے ہی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 219 میں پولنگ کے دوران نامعلوم افراد خواتین کے ایک پولنگ اسٹیشن میں داخل ہو کر بیلٹ پیپرز کے بنڈلز چھین کر فرار ہو گئے، عملے کی شکایت پر پولیس وہاں پہنچ گئی۔این اے 219 میں ہی دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔حیدرآباد سے متصل ضلع مٹیاری میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 216 کے شاہ محمد ڈاہری پولنگ اسٹیشن پر ن لیگ اور پی پی کارکنوں میں تصادم ہوا جس کے بعد کچھ دیر کے لیے پولنگ روک دی گئی جب کہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا۔دوسری الیکشن کمشنر سندھ نے حیدرآباد این اے 219 میں دو سیاسی جماعتوں میں جھگڑے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ایس ایس پی حیدرآباد سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہی لی۔اس موقع پر ڈی آر او نے الیکشن کمشنر کو بتایا کہ معاملہ حل کرا دیا گیا ہے جس کے بعد پولنگ پر امن ماحول میں جاری رہی۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.