30 گھنٹے بعد پتاچلا جہاں جیت رہاتھا وہاں پیپلز پارٹی کاامیدوار کامیاب ہوگیا،خرم شیر زمان

میں 70 سے 72 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے یہ سیٹ جیت رہا تھا،دوسرے نمبر پرجماعت اسلامی ،تیسرے پر ایم کیو ایم اورچوتھے نمبرپرپاکستان پیپلزپارٹی تھی،آزاد امیدوارکی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 10 فروری 2024 12:08

30 گھنٹے بعد پتاچلا جہاں جیت رہاتھا وہاں پیپلز پارٹی کاامیدوار کامیاب ..
کراجی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 فروری2024 ء) کراچی جنوبی 3حلقہ این اے 241سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ 30 گھنٹے بعد پتاچلا جہاں جیت رہاتھاوہاں پاکستان پیپلز پارٹی کاامیدوار کامیاب ہوگیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں 70 سے 72 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے یہ سیٹ جیت رہا تھا،دوسرے نمبر پرجماعت اسلامی ،تیسرے پر ایم کیو ایم اورچوتھے نمبرپرپاکستان پیپلزپارٹی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں پی ٹی آئی نے کراچی سے 14 نشستیں جیتی تھیں، آج تحریک انصاف سے کراچی کی تمام سیٹیں چھین لی گئی ہیں، سندھ میں ایم کیو ایم اورپاکستان پیپلزپارٹی کو نشستیں تحفے میں دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ عام انتخابات کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے کراچی جنوبی 3 حلقہ این اے 241 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم شیرزمان کو شکست دیدی۔

(جاری ہے)

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ 52 ہزار 456 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم شیر زمان 48 ہزار 610 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔اسی طرح این اے 195 لاڑکانہ 2 میں تمام 358 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق یپپلز پارٹی کے نظیر احمد بھگیو 133830 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے صفدر علی عباسی 48893 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے تمام 303 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 85370 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جے یو آئی ایف کے ناصر محمود 34499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 195 لاڑکانہ 2 میں تمام 367 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق یپپلز پارٹی کے علی گوہر خان 154832 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے عبدالقیوم 40204 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔سکھر کے حلقہ این اے 201 کے تمام 300 پولنگ سٹیشنز کےغیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ 120219 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ جے یو آئی کے صالح انڈھڑ 53302 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 202 خیرپور 1 سے پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ جیت گئیں، تمام 305 پولنگ سٹیشنز کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق نفیسہ شاہ 121756 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید غوث علی شاہ 26745 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔