
9 مئی کو حملہ کرنے والی ملک دشمن جماعت اب آئی ایم ایف کے پروگرام کو سبوتاژ کرنے پر تلی ہوئی ہے،برانڈڈ جوتیاں اور برانڈڈ بیگ پہن کر عوام کی امداد بند کرنے کے لئے احتجاج کرنے والوں کا پاکستان کی مٹی سے کوئی تعلق نہیں ، عطاء اللہ تارڑ
جمعہ 15 مارچ 2024 20:30

(جاری ہے)
وزیراعظم کی صلاحیت، مالیاتی اداروں کے ساتھ مذاکرات، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے اور معیشت کو دوام دینے کی کاوشوں کا اعتراف پوری دنیا کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ کو معاشی معاملات پر مکمل کمان حاصل ہے، وہ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد ملک کے مسائل حل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ایک ملک دشمن جماعت جس نے 9 مئی کو اداروں پر حملے کئے، شہداءکی یادگاروں کو مسمار کیا، اب آئی ایم ایف کے پروگرام کو سبوتاڑ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ سب کو پتہ ہونا چاہئے کہ سیاست بعد میں ملک پہلے ہے، ہم اس ملک سے ہیں، یہ ملک 27 ویں رمضان المبارک کو معرض وجو د میں آیا، یہ تاقیامت رہے گا، اس ملک نے ہمیں بہت سی نعمتوں سے نواز اہے۔ انہوں نے کہا کہ جن ریاستوں کو بیرونی یا اندرونی خطرات لاحق ہوئے، وہاں مذہب یا نسل کی بنیاد پر لوگوں کے حقوق کو سلب کیا گیا، اس کے برعکس ہم آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت جاری ہے، سٹاک ایکس چینج میں بہتری آرہی ہے ، دوست ممالک کے سربراہان نے حکومت کا خیرمقدم کیا۔ ہم نے تو میثاق معیشت کی بات اس وقت کی جب ہم اپوزیشن میں تھے، ہم آج بھی اس بات پر قائم ہیں، عوام نے ہمیں ووٹ دیکر یہاں بھیجا ہے، ہم اپنے خون پسینے سے ملک کو سنواریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایف بی آر اصلاحات ، ٹیکس نیٹ بڑھانے، اخراجات کم کرنے کی بات کی ہے، بتایا جائے کہ وزیراعظم نے کون سی غلط بات کی ہے ؟ کس بات پر اختلاف ہے؟ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم مٹھی بھر شر پسند عناصر نے مکروہ حرکت کرتے ہوئے امریکہ میں آئی ایم ایف عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا ہے کہ پاکستان کو قرض نہ دیا جائے ، یہ لوگ خود تو باہر ٹیکس بھی دے رہے ہیں، ان کی سہولیات سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ یہ ہی لوگ پاک فوج کے خلاف بھی مظاہرہ کرتے ہیں، آئی ایم ایف کو کہتے ہیں کہ ہمارے لیڈر کی رہائی کے ساتھ پاکستان کا قرض مشروط کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈر کو جب ملک سے بڑا کر دیتے ہیں تو ملک دشمنی ہوجاتی ہے، ماضی میں ہماری قیادت نے جیلیں برداشت کیں، ہر روز عدالتوں میں پیش ہوئے لیکن اداروں پر حملے نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سازش کہنے والے آج امریکہ میں بیٹھ کر یہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کو امداد نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایماءپر ملک دشمنی ہورہی ہے۔ وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ انشاءاللہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، پاکستان ترقی کرے گا، معیشت مستحکم ہوگی، شرح نمو، ایکسپورٹس میں اضافہ ہوگا، درست فیصلوں کے ثمرات بھی جلد نظر آنے شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارے دفاع پر مامور ہے،آئی ایم ایف کے باہر پاک فوج کے خلاف نعروں سے کچھ نہیں ہونے والا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے لیکن ہم ان کے عزائم پورا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام محب وطن پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس ملک کی خاطر ہم نے یہ معاملہ طے کرنا ہوگا کہ سیاست بھی کریں، تنقید برائے اصلاح بھی کریں لیکن پاکستان کے اوپر کسی صورت آنچ نہیں آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نہ پاکستانی ہیں اور نہ پاکستان سے محبت کرنے والے ہیں۔ فیشن ایبل کرائوڈ اس بات پر تلا ہوا ہے کہ ہمارے قائد کو رہا کر دیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ان کی شناخت ضروری ہے، یہ معاملات غور طلب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شوکت ترین کے خلاف ایف آئی اے سے پہلا نوٹس جاری ہوا تو وہ ملک چھوڑ گئے، دوسرے نوٹس پر انہوں نے اپنی بیٹی کو ایف آئی اے بھجوا دیا ، ہم بہنوں اور بیٹیوں کا بہت احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد اورنگزیب کراچی میں مقیم تھے، حبیب بینک کے صدر تھے، انکے بھائی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رہے، ان کے پاس پاکستانی شہریت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز جے یو آئی ایف نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کا جو وعدہ کیا ہم اسکا احترام کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
-
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
-
مجھے تو سلمان صفدر سے ضروری ملنا تھا وہ کدھر ہیں،عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والے وکلاء سے پوچھا کہ آپ کیسے اندر آجاتے ہیں؟ علیمہ خان
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.