قرآن و سنت کی دعوت کو عام کرنا ،غلبہ دین کی جدوجہد سے ہی پاکستان بحرانوں سے نجات حاصل کریگا‘لیاقت بلوچ
انتخابات کے ذریعے دو خاندانوں کو ازسرِنو مسلط کرنے کے پراجیکٹ نے عوام کو مایوسی، غصہ اور شدتِ جذبات سے دوچار کردیا
پیر 25 مارچ 2024 17:43
(جاری ہے)
سیاسی جمہوری استحکام ہی ملکی استحکام اور اقتصادی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔ سیاسی جمہوری قومی قیادت کو حالات کے سدھار کے لیے اپنے ماضی کی غلطیوں کے اعتراف کے ساتھ قومی ترجیحات کے قومی ایجنڈا پر ڈائیلاگ اور ایک پیج پر آنا ہوگا۔
ملک و مِلت اب محض حکمرانی اور دھڑوں کی بقا کے لیے آگ اُگلتی بیان بازیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اقتصادی تباہی نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے۔ بجلی، گیس، پانی، پٹرول کی قیمتیں ناقابلِ برداشت ہیں، پیداواری لاگت بڑھتی ہی جارہی ہی؛ سماجی، معاشرتی قدریں انتہائی خوفناک اور ہولناک صورتِ حال سے دوچار ہے۔ بجلی، گیس، پانی کے بل عزتوں کی نیلامی کے تازیانے بن گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ احساس کریں کہ مہنگائی، عدم استحکام اور عوامی مایوسی حکمرانوں اور قومی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک صورتِ حال اختیار کرگئی ہے۔ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیون پر 190 دن سے موت مسلط ہے۔ 32 ہزار شہادتوں کے باوجود فلسطینیوں کا عزم و استقامت نئی تاریخ رقم کررہا ہے۔ امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ کا گٹھ جوڑ علامی امن کو برباد کررہا ہے۔ 30 مارچ کو کراچی میں شبِ غزہ اور 5 اپریل جمعہ کو پورے ملک میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ملک گیر احتجاج ہوگا۔ 25 کروڑ پاکستانیوں کی بیداری اور احتجاج پوری دُنیا میں اسرائیلی ظلم کے خلاف بیداری کی نئی لہر پیدا کرے گا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.