
جومرضی کرلیں اسلام آباد میں ان کے حملے کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے:خواجہ آصف
ہفتہ 5 اکتوبر 2024 22:26

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں گرفتار ہونے والے طالبان ہیں یا کون ہیں، پی ٹی آئی کی ایک مسلح تنظیم ہے جو افغانستان سے یہاں منتقل کی گئی، ان جتھوں کی قیادت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کررہے ہیں، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ دوسرے صوبے پر حملے کررہا ہے اور اس سب کیلئے سرکاری پیسہ اور وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دی گئی، ایک طرف یہ افغانیوں کو دعوت دے رہے ہیں دوسری طرف بھارت کو بھی بلایا جارہا ہے، پی ٹی آئی سے پوچھا جانا چاہیے کہ ایسا بیان کیوں دیا گیا۔ ان کاکہنا تھا کہ جب مسلح جتھے آرہے ہوں تو وفاقی حکومت کا ردعمل کیا ہونا چاہیے، اقتدار کی محرومی میں پاکستان کیساتھ وفاداری کو بھی ملیامیٹ کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں پوری اپوزیشن کو جیل میں ڈال دیا تھا، ہماری جانب سے کبھی پاکستان کے مفاد کیخلاف بات نہیں کی گئی، انہوں نے اپنی پاکستانیت کو سوالیہ نشان بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتنی ہی بات ہے تو یہ نریندر مودی کو بھی اپنے دھرنے میں دعوت دے لیں ، پی ٹی آئی کی شناخت بے نقاب ہورہی ہے، کہتے ہیں ہم بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرستان میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت جوان شہید ہوئے، انہوں نے کبھی شہدا کو خراج عقیدت پیش نہیں کیا، آج تک انہوں نے مسئلہ فلسطین پر آواز نہیں اٹھائی، غزہ کے مسلمانوں کے حق میں انکا ایک بھی بیان مجھے دکھا دیں، اسلام آباد پر حملے کو ہم دشمن کا حملہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے، پٹرول، بجلی اور دیگر اشیا سستی ہوئی ہیں، ان کو ڈر ہے کہ ان کیخلاف کیسز شروع ہوگئے ہیں، اب یہ جے شنکر کو اپنا والی وارث سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی دلی میں جا کر جلسہ کریں اور مودی کو بھی بلا لیں، ان کا ٹارگٹ صرف شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہے، 2014 میں سی پیک کو روکنا تھا، یہ یہودی لابی کے ایجنڈا پر کام کررہے ہیں، ان کو صادق اور امین کہا گیا، آپ بتائیں صادق اور امین کس کا لقب تھا، ان کیخلاف کیسز ہیں، انکو الٹا لٹکا کر حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لاشیں گرانا چاہتی ہے، یہ بندے مروانا چاہتے ہیں اس لیے ہمارے پولیس والے مسلح نہیں ہیں، پنجاب پولیس جتنا برداشت کررہی ہے آفرین ہے ان پر، یہ مسلح جتھے کے کر آرہے ہیں یہ پاکستانیوں کا کام نہیں ہے، عدلیہ نے 10 سال میں قانون کا تحفظ کیا ہوتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، لاشیں گرانے اور خونریزی میں ہی ان کو اپنی کامیابی نظر آرہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
شہید ڈی ایس پی رحمین خان کی عظیم قربانی کو سلام‘قوم کے سر کا تاج ہیں، محسن نقوی
-
شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس
-
وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کادورہ آذربائیجان، وزیرِ اعظم ، وزیر انصاف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقاتیں
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے افغانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال
-
چیف جسٹس کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججزکی کارکردگی کا جائزہ
-
انسانی حقوق کے چیمپئن بلوچستان میں ہونیوالے واقعے کی مذمت نہیں کرتے، عظمیٰ بخاری
-
بلوچستان میں معصوموں پر خونی وار، پنجاب کے شہید بیٹوں کو پورے اعزاز کے ساتھ مختلف علاقوں میں سپرد خاک کردیاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.