سابق اسپیکرالٰہی بخش سومرو انتقال کرگئے ،تدفین جیکب آباد میں ہوگی،پوتا مولا بخش سومرو

جمعرات 10 اکتوبر 2024 17:03

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2024ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی و بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو 98سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے ۔مرحوم نے سوگواروں میں ایک بیٹا زبیر سومرو چھوڑا ہے، الٰہی بخش سومرو پاکستان کی قومی اسمبلی کے 16ویں سپیکر تھے، وہ مولا بخش سومرو کے فرزند اور احمد میاں سومرو کے بھائی تھے اور پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھے۔

الٰہی بخش سومرو کئی وفاقی وزارتوں پر فائز رہے، جن میں وزارت صنعت و پیداوار، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس، وزارت دفاعی پیداوار، وزارت آئی ٹی، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت اطلاعات و نشریات، وزارت پانی و بجلی شامل ہیں۔ وہ ان چند سیاست دانوں میں سے ایک ہیں جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدور اور وزرائے اعظم کے بہت قریب رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ذوالفقار علی بھٹو اور نواب اکبر بگٹی کے قریبی اور بچپن کے دوست رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ضیاء الحق کے پسندیدہ، غلام مصطفی جتوئی کی کابینہ میں پہلے وزیر مقرر کیے گئے تھے۔بے نظیر بھٹو انھیں "انکل" کہا کرتی تھیں۔ نواز شریف اور غلام اسحاق خان کے انتہائی قریبی ساتھی رہے۔ وہ 1980کی دہائی میں بھی متعدد بار وزارت عظمیٰ کے لیے مضبوط امیدوار تھے۔ جنرل ضیا الحق کے دور میں حکومت میں پہلی مرتبہ وفاقی وزیر بنے۔

1985میں بلا مقابلہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 29 مئی 1988کو جنرل ضیا الحق نے جب محمد خان جونیجو کی وزارت کو برطرف کیا اور نگران کابینہ تشکیل دی تو اس میں بھی وزیراطلاعات و نشریات مقرر ہوئے۔ 1990 اور پھر 1997کے تمام انتخابات میں مسلم لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ پرویز مشرف کے دور میں پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل ہونے اور مشرف کی چھتری تلے ہونے والے انتخابات میں بھی کامیاب ہوئے اور قومی اسمبلی کے اسپیکر بنے۔

مگر 2007میں ہونے والے الیکشن میں اپنی نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔علاوہ ازیں الٰہی بخش کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل، سائٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے ریکٹر، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج رہے اور سب سے بڑھ کر انہوں نے چار مرتبہ بننے کا ریکارڈ بنایا۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے کئی بار چیئرمین، ہر ایک تین سالہ مدت کے لیے وہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی کے چانسلر تھے ،انکے پوتے مولا بخش سومرو نے اے پی پی کو رابطے پر بتایا کہ دادا الٰہی بخش سومرو کی تدفین جیکب آباد میں کی جائے گی، نمازہ جنازہ آج کراچی اور جمع کو جیکب آباد میں ادا کی جائے گی۔\378