
آئینی ترامیم کا معاملہ 25 اکتوبر سے آگے بھی جا سکتا ہے، شیری رحمان
عدالتی اصلاحات اور آئینی عدالت کے قیام پر تمام سیاسی جماعتوں سے بات ہو رہی ہے، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمیشہ ملاقات بہت اچھی رہتی ہے، رہنماء پیپلز پارٹی کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 11 اکتوبر 2024
11:51

(جاری ہے)
ہم ہر سیاسی جماعت سے ملاقات کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ خصوصی کمیٹی میں تمام معاملات رکھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اسلام آباد کے پنجاب ہاﺅس میں اہم ملاقات ہوئی تھی۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں آئینی ترمیم پر اتفاق کر لیا گیا تھا ۔ملکی سیاسی صورتحال، آئینی عدالتوں اور عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترامیم کے حوالے سے تجاویز پر مشاورت کی گئی۔نواز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا تھا کہ تمام جمہوری قوتوں کو مل کر پارلیمنٹ کے ذریعے عدل کا نظام وضع کرنا ہے، ایسا نظام عدل جس میں کسی فرد کی بالادستی نہ ہوبلکہ عوام کی رائے، اداروں کا احترام ہو اور ایک شخص کو وہ قوت اور اختیار حاصل نہ ہو جو اچھے بھلے جمہوری نظام کو جب چاہے پٹڑی سے اتار دے۔نواز شریف نے کہا تھاکہ وقت نے ثابت کیا کہ 2006 میں میثاق جمہوریت پر دستخط کرنا درست سمت اور درست وقت پر تاریخی فیصلہ تھا جس سے ملک میں جمہوریت کو استحکام ملا، پارلیمنٹ نے اپنی مدت پوری کرنی شروع کی۔ بلاول بھٹو نے اپنی گفتگو میں کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے سیاسی وژن، سوچ اور تجربے کی بہت قدر کرتے ہیں، ملک اور قوم کو ان کے سیاسی تجربے، سوچ اور پولیٹیکل وژن کی ضرورت رہے گی۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.