Live Updates

منظور وسان نے مستقبل میں بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کی پیشنگوئی کر دی

کسی نہ کسی طرح بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں، 27 ویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی (ف) پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، رہنماء پیپلزپارٹی کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 28 اکتوبر 2024 15:35

منظور وسان نے مستقبل میں بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کی پیشنگوئی کر ..
خیرپور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اکتوبر 2024) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان نے مستقبل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم بننے کی پیشنگوئی کر دی، کسی نہ کسی طرح بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں، 27 ویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی (ف)پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پیپلزپارٹی کا مزید کہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم میں بھی وہی شرطیں تھیں جو موجودہ 26 ویںآئینی ترمیم میں ہیں۔

26ویں آئینی ترمیم کی منظوری سیاسی جماعتوں کی بہت کامیابی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف میںآئے روز اختلافات کی خبریں سامنے آتی ہیں ان کی آپس میں بالکل نہیں بنتی۔ آگے چل کر پی ٹی آئی مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی اور اس میں کئی دھڑے بندیاں ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے بھی اسی طرح لڑتے رہے ہیں لیکن اس کافائدہ انہیں ابھی تک کچھ نہیں ہوا ہے۔

ہم لڑائی کرنے والے لوگ نہیں ہیں۔ امن و امان کی خواہشات رکھنے والے ہیں۔ان کایہ بھی کہنا ہے کہ27اویں ترمیم کی منظور ی کے وقت بھی جمعیت علماءاسلام (ف)اسی طرح ہمارا ساتھ دے گی جس طرح انہوں نے پہلے بھی ہمارا ساتھ دیا ۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلتے ہیں ۔ان کی خواہش ہوتی ہے کہ تمام جماعتیں متفقہ طور پر آئینی ترامیم کو منظور کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماءمنظور وسان کا کہنا تھا کہ حالات سے لگتا ہے وزیراعظم بدلتے رہیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھاکہ شہباز شریف پانچ سال پورے کر گئے تو بڑا کمال ہوگا۔ موجودہ حالات میں مولانا فضل الرحمان جس طرف جائیں گے اس کی جیت ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان مزید کچھ عرصہ جیل میں رہیں گے مجھے مستقبل میں ان کی رہائی نظر نہیں آتی۔رہنماءپیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سنجیدہ کوششیں نہیں کررہی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات