غ*بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے،بیرسٹر سیف

kٹرمپ سے کوئی امید ہے اور نا ہی کوئی آس نہیں لگائی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکہ سمیت تمام مہذب ممالک کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیئے

جمعرات 7 نومبر 2024 18:10

!پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2024ء) ایک بات پر حیرانی ہورہی ہے کہ مریم نواز اور خواجہ آصف اپنی پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کررہے ہیں۔جب پتہ چلا کہ دوبارہ آگیا ہے تو ڈر گئے کہ جعلی حکومت کیسے قائم رہے گی۔ن کو پتہ ہونا چاہیئے کہ ان کے اقتدار کے دن ختم ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے کے پی ہائوس میں جبر و زیادتی کی۔ایڈوکیٹ جنرل کو قانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔آئی جی اسلام اباد کے جبر و زیادتی اور غیر قانونی حملہ کو معاف نہیں کرینگے۔اسلام آباد کے ساتھ ساتھ اس صوبے میں ایف آئی آر کرینگے۔

(جاری ہے)

لندن میں فائز عیسی کی گاڑی کو عوکنت کی ایف آئی آر لاہور میں درج کی گئی۔ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا مقدمہ بھی پاکستان میں درج کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم سب کے ٹرمپ صاحب نے انتخابات جیت لیا ہے ایک بات پر حیرانی ہورہی ہے کہ مریم نواز اور خواجہ آصف اپنی پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کررہے ہیں۔جب پتہ چلا کہ دوبارہ آگیا ہے تو ڈر گئے کہ جعلی حکومت کیسے قائم رہے گی۔ان کو پتہ ہونا چاہیئے کہ ان کے اقتدار کے دن ختم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے احتجاج کا علم ہے۔وزیرتعلیم نے اساتذہ کو مزاکرات کی دعوت بھی دی ہے۔

اگر اساتذہ کے جائز مطالبات ہیں انہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اساتذہ بچوں کا وقت ضائع نہ کرے۔اساتذہ اپنے احتجاج کے حق کو تین دن سے استعمال کررہے ہیں۔جو احتجاج کے لئے اپنا کام روکے گا اس کے خلاف کاروائی ہوگی۔انہوں نے کہا ہک مرکز کے ساتھ ہمارے تنازعہ کی اصل وجہ غیر قانونی مینڈیٹ ہے۔وفاق صوبے کے حقوق پامال کرکے سیاسی اور ائینی تنازعہ کو مزید ہوا دے رہے ہیں۔

ٹرمپ کی کامیابی امریکی عوام کا فیصلہ ہے اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ٹرمپ سے کوئی امید ہے اور نا ہی کوئی آس نہیں لگائی ہے۔بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے۔ٹرمپ اور امریکی حکومت کو بھی بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا پتہ ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ امریکہ سمیت تمام مہذب ممالک کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اس خطہ میں فرنٹ لائن صوبے کا کردار ادا کررہے ہیں۔دہشتگردی ایک قومی مسئلہ ہے۔جس سے نمٹنے کے لئے پاک فوج اپنا کردار ادا کررہی ہے یہ جنگ جیتنے کے لئے وسائل کی فراہمی وفاق کی زمہ داری ہے۔وفاق دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لئے وسائل کی فراہمی میں اجتناب کررہی ہے ہمارے شہدا کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنا وفاق کی زمہ داری ہے۔وزیراعلی ہائوس میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے۔وزیراعلی علی امین اور عاطف خان کا مسئلہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔بانی پی ٹی آئی نے عاطف خان اور وزیراعلی کے مابین مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے۔