گزشتہ 12سالوں سے شہید بشیرا حمد بلور کی مسکن پشتونخوا دہشت گردوں انتہا پسندوں کی سیاسی ونگ کے ہاتھوں یرغمال اور مقید ہے ، عوامی نیشنل پارٹی

اتوار 22 دسمبر 2024 22:25

ڈ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2024ء)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں شہید امن بشیراحمد بلور کی12برسی کے موقع پر انہیں ان کی انمٹ قربانی اور شہادت پر خراج تحسین وخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 12سالوں سے شہید بشیرا حمد بلور کی مسکن پشتونخوا دہشت گردوں انتہا پسندوں کی سیاسی ونگ کے ہاتھوں یرغمال اور مقید ہے دہشت گردوں کو دوبارہ آبادکرنے والے جنرل فیض پشتونوں کے خون سے ہولی کھیلنے پر نہیں بلکہ پنجاب کے ایک کھرب پتی کو ذہنی کوفت پہچانے کی سزا میں گرفتار ہے عدل وانصاف کی اس انوکھے اور دہرے معیار پر پشتونوں کو من حیث القوم سوچنا ہوگا عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور رہنماں نے جانوں کے نذرانے تو پیش کئے لیکن دہشت گردوں انتہا پسندوں کیساتھ مصلحت نہیں کی آج پشتون خوا میں ریاست کو گالی دینے کے جرم میں سابق پشتون ایم این اے تو جیل میں ہے لیکن سانحہ اے پی ایس اور دیگر ہزاروں پشتونوں کے قاتل کو پروٹوکول کیساتھ ترکی پہنچا کر عیش عشرت کی زندگی گزار رہاہے جب تک جنگی معیشت کو خیرباد نہیں کہا جائیگا پشتون خوا اور بلوچستان کے حصے میں تباہی اور بربادی پر مبنی آپریشن جبکہ پنجاب سندھ میں ترقی خوشحالی کیمیگا پراجیکٹس پر کام چلتا رہیگا شہید بشیر احمد بلور اور بلور خاندان کی پشتون قومی تحریک میں قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں شہید امن شہید پشتون خوا شہید بشیر احمد بلور کو ان کی بارھویں برسی کے موقع پر انہیں ان کی عظیم قربانی اور شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 12سال گزرنے کے باوجود شہید بشیر بلور کی مسکن پشتون خوا آگ خاک وخون میں جل رہاہے جبکہ 2013سیجنرل پاشا اور جنرل فیض کے ذہنی اختراع کے نرغے میں مقید ہے پی ٹی آئی اور جنرل فیض نے پشتون خوا اور پشتونوں کی قتل عام کے منصوبے پر دستخط کرکے 40 ہزار دہشت گرد دوبارہ آباد کئے جس کی وجہ سے آئے روز بے گناہ پشتون تہہ تیغ ہورہے ہیں آج پشتون خوا مالی اور انتظامی بحران کیساتھ ساتھ شدید دہشت گردی کی لپیٹ میں بھی ہے بیان میں کہا گیا کہ شہید بشیر بلور اور بلور خاندان کی نسل درنسل شہادتوں کی لڑی پشتون قومی تحریک میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے امر رہیگی ضرورت اس امر کی ہے کہ پشتون من حیث القوم اپنے قومی تحریک اور شہدا کی لہو کا پاس اور لحاظ رکھتے ہوئے ابن الوقت ٹولیوں مسلح جتھوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں اور فکر باچاخان کے تسلسل شہدا کی امین جماعت عوامی نیشنل پارٹی کیساتھ اپنا ناطہ مضبوط تر کرلیں