
سیاسی اختلافات کو انتقام کی آگ کیساتھ جان لیوا نہ بنایا جائے‘لیاقت بلوچ
سیاسی تاریخ گواہ ہے کسی بھی سیاسی رہنما کو قید کی سزا ہمیشہ متنازع ہوتی ہے، اِسے کسی صورت نیک شگون نہیں کہا جاسکتا
ہفتہ 18 جنوری 2025 20:45
(جاری ہے)
مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی، ذوالفقار علی بھٹو کو سزائے موت کے فیصلے، میاں نواز شریف اور عمران خان کے مقدمات دراصل طویل مدت سے جاری سکرپٹ کا حصہ ہیں۔
ملک کو سیاسی بحرانوں سے نکالنے کے لیے قومی سیاسی قیادت کو جرآت مندانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یونیورسٹیز میں طلبہ و طالبات سے خطاب مکمل سیاسی خطاب تھا۔مستقبل کے معماروں کو ذاتی مفاداتی سیاست کی بھٹی میں جھونکنے کی بجائے طلبہ و طالبات کے جمہوری حقوق، طلبہ یونینز بحال کریں تاکہ طلبہ و طالبات قومی سطح پر قومی کردار ادا کرنے کے لیے تعلیمی اداروں کی نرسری سے انتخابی جمہوری تربیت حاصل کرسکیں۔پاکستانی کوہ پیما ثمر علی، اسد خان کو بلند چوٹیاں سر کرنے پر مبارکباد۔پاکستان کے پہلے الیکٹرو آپٹیکل EO-1 سیٹلائیٹ کی کامیاب لانچنگ پر ماہرین، انجینئرز کو مبارکباد۔ پاکستان کے نوجوانوں، سائنس دانوں، ہنرمندوں میں بے پناہ خداداد صلاحیتیں ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ صیہونی اسرائیلی مقاصد کے حصول میں ناکامی اور غزہ کے مظلوم، بہادر فلسطینیوں کی استقامت پوری دُنیا کو استعماری، ظلم اور جبر کی قوتوں کے مقابلے میں حق کے لیے کھڑے رہنے کا عظیم درس ہی. امریکہ، اسرائیل اور انڈیا کے انسانیت سوز، امن دشمن عزائم کے مقابلہ اور سدِباب کے لیے عالمِ اسلام کی قیادت کو سیاسی، اقتصادی، سفارتی اور عسکری سطح پر مضبوط اقدامات کرنا ہونگے، وگرنہ مصلحت کوشی اور بزدلی نئے خطرات کیساتھ بڑی تباہی لائے گی۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ 17 جنوری کو 'بجلی سستی کرو' ملک گیر احتجاج غزہ پر جنگ بندی کے تناظر میں مؤخر کیا گیا ہے۔عوامی مسائل کے حل کے لیے جماعتِ اسلامی عوامی جدوجہد جاری رکھے گی۔حکمرانوں کی عیاشیوں، مفت خوری کے خاتمہ اور پیداواری لاگت کم کرانے کے لیے عوام کو ریلیف دِلانا ہماری جدوجہد کا اولین مقصد ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ نج کاری اور سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کے لیے مسلم لیگ، پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی اتحادی حکومت برابر کی ذمہ دار ہیں. اتحادی حکومت ملازمین و پنشنرز کے لیے عرصہ حیات تنگ کررہی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.