
عمران خان نے آرمی چیف کو خط ملکی مفاد میں لکھا ہے ،شاہ محمود قریشی
نیت کو دیکھا جانا چاہیے اگر نیت معاملات سلجھانے کی ہے تو اسے مثبت لیا جانا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کو لکھے خط کے بارے میں سنا ہے دیکھا نہیں ، اس وقت قومی ایجنڈے کی ضرورت ہے، رہنماء پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 7 فروری 2025
13:20

(جاری ہے)
آج سب سے زیادہ ضرورت نفرت مٹانے اور خلیج کم کرنے کی ضرورت ہے۔ملک میں اصلاحات کےلیے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، کوئی انفرادی شخص چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، موجودہ قیادت دل اور دماغ سے ملک کا سوچے۔
اس وقت قومی ایجنڈے کی ضرورت ہے، ایک بڑا قومی معاہدہ ہونا چاہیے۔سوچنا ہوگا کہ ہم اس دلدل سے کیسے نکلیں، ہم دلدل میں دھنستے چلے جا رہے ہیں، اس وقت اگر کوئی معقول بات کرتا ہے تو اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔پارٹی کی ڈونلڈ ٹرمپ سے امیدیں لگانے کی پالیسی درست نہیں تھی۔ لوگوں کو بلاوجہ امریکی صدر ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں۔ ہمیںرہائی اپنے مو¿قف اور مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں رہنماءپی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو آئین کا حلیہ بگاڑنے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ، انہوں نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کرکے آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنی قبر کی گواہی دے کر کہتا ہوں کہ میں نو مئی کے مقدمے میں بے قصور ہوں۔
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا پسند کی شادی پر جوڑے کے قتل کا نوٹس
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل مرد و خاتون کے پوسٹ مارٹم کیلئے قبرکشائی
-
عمان نے پاکستان سمیت بعض قومیتوں کیلئے ورک ویزے محدود کردیئے
-
عافیہ صدیقی کیس؛ رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس
-
پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کیلئے 4.5 ارب کی لاگت سے جدید آلات کی خریداری ،77 سائنسدانوں کی بھرتی کا عمل جاری
-
الیکٹرک گاڑیوں کا فروغ، روایتی گاڑیوں پر 1 تا 3 فیصد تک لیوی عائد
-
پاکستان میں مردوں کی نسبت خواتین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، خاص طور پر موبائل فون اور انٹرنیٹ تک رسائی میں بہت پیچھے ہیں،ایشین ڈویلپمنٹ بینک
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں سرمایہ کاری 10.5 ارب ڈالرسے تجاوز کر گئی
-
مقصد سینیٹربننا نہیں اشرافیہ کا تکبر پاش پاش کرنا تھا، خرم ذیشان کا پیچھے ہٹنے سے انکار
-
24 گھنٹے میں بارش و سیلاب سے 13 افراد جاں بحق، 24 زخمی
-
خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے میں 11 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں‘ وزیراعلیٰ بلوچستان
-
بعض دہشت گرد تنظیمیں پرتشدد ایجنڈے پر بلک واٹس ایپ میسیج بھیج رہی ہیں، طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.