
8 فروری2024 ملکی انتخابی تاریخ کے بدترین اتخابات اور جمہوریت کیلئے سیاہ ترین دن تھا
سیاسی آئینی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے ہی ممکن ہے، اپوزیشن جماعتیں فارم45 کی بنیاد پر عوامی مینڈیٹ کی بحالی کی جدوجہد کریں۔ نائب امیرجماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 8 فروری 2025
21:06

(جاری ہے)
جعلی انتخابات نے جعلی اور بیوقار حکومتیں قائم کیں جس سے سیاسی، اقتصادی، سماجی بحران بڑھ گئے اور ناجائز، غیرقانونی، بیوُقعت حکومتوں کی وجہ سے بیروزگاری، کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کا عذاب عوام پر مسلط ہوگیا۔
موجودہ صورتِ حال میں نئے انتخابات کا انعقاد انتخابی نظام اور جمہوریت کے لیے مزید تباہی کا باعث ہونگے۔ سیاسی، آئینی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ 2024ء کے انتخابات کے حقیقی عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے ہی ممکن ہے۔ اپوزیشن جماعتیں فارم 45 کی بنیاد پر عوامی مینڈیٹ کی بحالی کی جدوجہد کریں تو جمہوریت، عوامی حقوق اور غیرجانبدارانہ انتخابات ممکن ہونگے۔ جماعتِ اسلامی آئین کے نفاذ، آزاد عدلییہ کے قیام اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے لیے مسلسل جدوجہد جاری رکھے گی۔ لیاقت بلوچ نے سندھ کی صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی قیادت تعلیمی بحران کے خاتمہ کیلیے بروقت اقدامات کریں۔ سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ہائر ایجوکیشن سے منسلک دیگر ادارے بری طرح متاثر ہیں۔ والدین اور نوجوان تعلیمی نظام کی تباہی سے انتہائیی پریشان ہیں۔ دینی مدارس دینِ اسلام کی تعلیم کے لیے ملک و مِلت کے نظریاتی محاذ کے محافظ ہیں۔ بلوچستان، خیبرپختونخوا دہشت گردی اور پنجاب و سندھ بدامنی، اسٹریٹ کرائمز، اغواء برائے تاوان کے عذاب سے دوچار ہیں۔ حکومتیں، پولیس انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے عوام کی زندگی اجیرن بنانے والوں کے خلاف بیبس ہیں یا پھر کرپٹ اہلکار ملی بھگت سے جرائم پیشہ افراد کے سہولت کار بن گئے ہیں۔ سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں، سیاسی جمہوری قیادت ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کریں؛ ضِد، اَنا، ہٹ دھرمی ترک کردیں؛ سیاسی بالغ نظری اور اسٹیبلشمنٹ سے نجات کے لیے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ترجیحات پر مذاکرات کریں۔ سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کا پائیدار علاج پائیدار جمہوریت اور غیرجانبدارانہ انتخاب ہی سے ممکن ہے، اس کے لیے پہلے مرحلہ پر انتخابات 2024ء کے عوامی مینڈیٹ کی بحالی کی جدوجہد کی جائے۔ وسطی سندھ کے دورہ میں اسدھ اللہ بھٹو، محمد حسین محنتی، زبیر حفیظ شیخ، حافظ طاہر مجید، حزب اللہ جھکڑو، سلطان لاشاری اور عبدالرحمن منگریو موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
غیرمناسب سیاست کا سب سے بڑا نقصان قوم کو ہوا، نائب وزیراعظم
-
باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے 8 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
-
جنسی زیادتی کا بطور دہشت گردی اور جنگی ہتھیار کے استعمال میں اضافہ، رپورٹ
-
شام: حالیہ فرقہ وارانہ تصادم ممکنہ جنگی جرائم، یو این تحقیقاتی کمیشن
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی رکاوٹیں جاری، بھوک سے 235 افراد ہلاک
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
-
عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے
-
گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ
-
برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا
-
قوم کی آزادی کو جاگیرداروں، وڈیروں، بیوروکریسی اور جرنیلوں نے سلب کررکھا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.