
پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کرے گی اور اچھا رزلٹ دے گی ، گورنر پنجاب
صدر آصف علی زرداری نے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ پوری پارٹی بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرے، ہم نے پنجاب کو فوکس کرنا ہے اور پیپلز پارٹی کو بحال کرنا ہے، سردار سلیم حیدر کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
ہفتہ 1 مارچ 2025
14:10

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی سے ملاقات میں تمام ایم پی ایز کے حلقوں اور اضلاع کے حوالے سے گلے شکوے صدر آصف علی زرداری کو بتائے گئے۔ صدر مملکت نے کہا ہے بجٹ تک صبر کریں تب تک معاملات بہتر ہو جائیں گے اور اگر خدانخواستہ نہ ہوئے تو اس وقت بیٹھ کر فیصلہ کریں گے کیا کرنا ہے۔
توقع کرتے ہیں کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کے ساتھ معاملات بہتر ہوجائیں گے۔صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز، سینئر رہنماوں اور جنوبی اور وسطی پنجاب کے عہدیداران نے بھرپور طریقے سے بلدیاتی انتخابات پر اپنی ورکنگ شروع کر دی ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مجبوری ملک کے سیاسی سسٹم کو بہتر کرنا ہے تاکہ مشکل صورتحال سے نکلیں۔ ملک کیلئے صرف اتحادی حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں۔اس لئے اتحادی جماعت کو اپنے ساتھی کا سوچنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اتحادی حکومت کا حصہ ہیںاس کا سب کو پتہ ہے کہ ہم ن لیگ کی محبت میں نہیں بیٹھے بلکہ یہ ہماری مجبوری ہے۔ہم نے ہمیشہ ملکی مفاد کو اولین ترجیح دی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی تو سیدھی سادی سی جماعت ہے ہم جس کے ساتھ بھی بیٹھتے ہیںان کے ہر دکھ میں سکھ میں ساتھ شریک ہوتے ہیں لیکن مسلم لیگ ن لیگ اور مختلف سیاسی جماعتیں سیاست کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حق کی بات کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں 94 افراد ہلاک
-
جب جب قوم متحد ہوتی تحریک انصاف دشمن کی صفوں میں کھڑی نظر آتی ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پاکستان کے سامنے گھٹنے کیوں ٹیکے، کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
پاکستان کا سلامتی کونسل میں امریکا اور حوثیوں میں جنگ بندی کا خیرمقدم
-
محسن نقوی کا ہنگو میں تورہ وڑی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی کے جوانوں کو خراج تحسین
-
پاکستان اوربھارت میں معمولی ایٹمی ٹکراؤ بھی ہوتا تو لاکھوں لوگ مارے جاتے، ٹرمپ
-
انسداد رشوت ستانی عدالت، چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سماعت ملتوی
-
وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ، بھارتی کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر الہام علیوف کا شکریہ
-
پاکستانی خواتین نے موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں بھارت اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا
-
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیں‘بیرسٹر گوہر پیغام رسانی کے لیے تعینات ہیں.علمیہ خان
-
پیٹرولیم لیوی 12 روپے فی لیٹر اضافے سے 90 روپے تک مقرر کرنے کی منظوری
-
یورپ کی حفاظت کے لیے فرانسیسی جوہری بم: ماکروں کی اسٹریٹیجی کیا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.