امام کعبہ ،عالم عرب کے علماء و مشائخ ، سابق وزراء، سفراء ، کی شہید مولانا حامد الحق کی شہادت پر تعزیت کااظہار

منگل 4 مارچ 2025 19:45

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2025ء)مولانا حامد الحق حقانی شہید کی شہادت کے پانچویں روز بھی تعزیت کیلئے مہمانوں کی آمد رہی جس میں ملک کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اور نائب مہتمم جامعہ حقانیہ مولانا راشدالحق حقانی اور مولانا حامد الحق حقانی شہید کے سیاسی جانشین مولانا عبدالحق ثانی سمیت خاندان حقانی سے تعزیت کی۔

شہید کے جانشین مولانا عبدالحق ثانی سے بذریعہ ٹیلی فون امام کعبہ شیخ صالح بن حمید ، سعودی عرب کے سابق وزیراوقاف شیخ عبدالعزیز العمار، مکتبہ الدعوہ کے سربراہ شیخ ابوسعد محمد الدوسری، قطر کے سابق سفیر شیخ سقر بن مبارک ، پاکستان میں متعین سعودی سفیر نے مولانا عبدالحق ثانی کے نام اپنے تعزیتی خط میں شہید مولانا حامد الحق کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ محمد بن عبدالکریم العیسی نے مولانا حامد الحق حقانی شہید کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹریٹ رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ سے اعلامیہ جاری کیا اور شہید کی شہادت کو امت مسلمہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔علاوہ ازیں سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین ، سابق ڈپٹی وزیراعظم چودھری پرویز الہی نے بذریعہ ٹیلی فون تعزیت کااظہار کیا۔

اس کے علاوہ افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب خان اور افغان قونصلر جنرل اپنے وفد کے ہمراہ جامعہ حقانیہ تشریف لائے اور افغان حکومت بالخصوص افغان وزیراعظم اور افغان کابینہ کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور خاندان حقانی کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کا یقین دلایا۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، پروفیسر ابراہیم اپنے وفد کے ہمراہ تشریف لائے ،آئی جی کے پی ذوالفقار حمید تشریف لائے تعزیت کی اور تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

جماعت اہل سنت والجماعت کے سربراہ علامہ احمد لدھیانوی اپنے وفد کے ہمراہ تعزیت کے لئے جامعہ تشریف لائے۔اسی طرح تحریک نوجوانان پاکستان کے چیئرمین جنرل حمید گل کے صاحبزادے محمد عبداللہ گل بھی تشریف لائے۔جمعیت علماء اسلام شیرانی گروپ کے مولانا گل نصیب خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ بادشاہ، سابق وزیراعلیٰ پیر صابر شاہ، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر ایم این اے ،ارباب شیر علی ایم این اے ،صاحبزادہ صبغة اللہ ایم این اے ، ڈاکٹر امجد ایم این اے ، میاں عمر کاکا خیل ایم پی اے، ادریس خٹک ایم پی اے ، معروف سیاسی شخصیت جمشید دستی ایم این اے، مولانا سید سمیع اللہ حقانی ایم این اے ،معروف عالم دین پیر عبدالرحیم نقشبندی ،پیر آف مانکی شریف پیر شمس الامین ،مرکزی مسلم لیگ کے سیف اللہ خالد سمیت سینکڑوں اہم شخصیات نے دارالعلوم حقانیہ آکر خاندان حقانی سے تعزیت کی اور مولانا حامد الحق حقانی شہید کے سیاسی ،سماجی ، علمی،دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور شہید کے ورثا شیخ الحدیث مولانا انوار الحق، نائب مہتمم مولانا راشدالحق سمیع، جانشین مولانا عبدالحق ثانی، مولانا عرفان الحق حقانی، مولانا اسامہ سمیع، مولانا خزیمہ سمیع، مولانا سید محمد یوسف شاہ، مولانا لقمان الحق، مولانا سلمان الحق، مولانا بلال الحق، مولانا ارشد علی قریشی سے تعزیت کی۔