کراچی سمیت مختلف شہروں میں ایم پی پی کے مظاہرے، پاک فوج سے یکجہتی

متعدد خواٹین اور بزرگ و تاجر اور دیگر برادریوں کے رہنماؤں کا ڈاکٹر عشرت العباد کے پیغام اور جدوجہد سے متاثر ہوکر ایم پی پی میں شمولیت کا اعلان

بدھ 19 مارچ 2025 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)میری پہچان پاکستان (ایم پی پی)کے کراچی اور حیدر آباد میں جعفر ایکسپریس سانحہ، فوج سے یکجہتی اور تاریخی خطاب کے بعد انکے بیانیہ کے ساتھ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں فوج کی حمایت دہشت گردوں کے خلاف ایکشن، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد، گڈ گورننس اور پاکستانی کی قوم میڈان عمل میں آگئی۔

رہنما ایم پی پی سیدہ فردوس کی قیادت میں ڈاکٹر عشرت العباد سابق گورنر سندھ و نشان امتیاز کی ہدایت پر ملک بھر میں ریلیاں اور مظاہرے جاری ہیں۔ سلام آباد، راولپنڈی اور اطراف کے شہروں میں بھی ایم پی پی کے مظاہرے، پاک فوج سے یکجہتی۔ جعفر ایکسپریس واقعہ کی شدید مذمت،۔ ڈاکٹر عشرت العباد کے بیانیہ کی تائیدکی۔ متعدد خواٹین اور بزرگ و تاجر اور دیگر برادریوں کے رہنماں کی ڈاکٹر عشرت العباد کے پیغام اور جدوجہد سے متاثر ہوکر ایم پی پی میں شمولیت کا اعلان۔

(جاری ہے)

سیدہ فردوس نے تمام ساتھیوں کو ویلکم کیا۔ معروف شخصیات پیر بسم اللہ شریف، مہتاب رفیق، خاص طور پر صوبیدار ریاض ستی کی ریلی میں خصوصی شرکت۔ ایکس سروس مین ایم پی پی میں شامل اور مظاہرے میں شرکت کی۔ ایکس سروس مین ریٹائرڈ صوبیدارمحمد ریاض ستی، ظہور احمد، سلیمان خان، غفور، حوالدرار رستم خان، ریٹائرڈ لارنس نائیک مصدق حسین، ریٹائرڈ صوبیدار محمد فرید، گلفراز، مقصود، نائب صوبیدار سلیم (ر)سلیم اختر، لائنس نائیک رب نواز، نائیک محمد رفاقت حسین، صوبیدار محمد شوکت، سپاہی منیب اختر، صوبیدار ذوالفقار، حوالدار عبدالرحمان، رفاقت حسین،نیک محمد، حاجی واحد حسین، لائنس حوالدارمحمد وارث، حوالدار ذولفقار حسین، نائیک سراج الحق، حوالدار محمد ادریس، جان اکبر(ایف سی)، نائیک محمد شفیق کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور شمولیت بھی کی۔

سیدہ فردوس نے کہا کہ ہم سربراہ گورنر سندھ کے بیانیہ کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ دہشت گردی نا منظور۔ پاک فوج زندہ باد ہم پاکستان کو عظیم مملکت بنائیں گے۔ ہم نے نعرہ ہی وطن پرستی کا رکھا ہے میری پہچان پاکستان۔ ہم ریاست اور اسکے اداروں کے خلاف مہم سازی کو بھی دہشت گردی تصور کرتے ہیں۔ پاکستان کا بچہ بچہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔ معروف شخصیات پیر بسم اللہ شریف، مہتاب رفیق، خاص طور پر صوبیدار ریاض ستی نے کہاکہ ملک دشمن سن لیں پاکستان کی عوام فوج اور ملک کی حفاظت کرنے کے لئے شانہ بشانہ ہیں۔ بھارت کا منہ کالا کریں گے پاکستان کو مضبوط بنائیں گے۔ ڈاکٹر عشرت العباد کی وفاق اور صوبوں سے اپیل پر عمل کیا جائے۔ پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن اور سیکورٹی فورسز مان آن شان ہیں۔