ایم پی پی کے رہنما ابرار احمد صدیقی کی دعوت ولیمہ میںمعرو ف شخصیات کی شرکت ،ڈاکٹرعشرت العباد کی مبارکباد

بدھ 19 مارچ 2025 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس کے چیئرمین اور ایم پی پی کے رہنما ابرار احمد صدیقی کی دعوت ولیمہ میں سیاسی، سماجی، سرکاری اور اہم شخصیات کی شرکت، ڈاکٹر عشرت العباد کی مبارکباد۔ مرکزی کمیٹی اور کراچیآرگنائزنگ کمیٹی کا خصوصی طور پر تہنیتی پیغام اور شرکت۔ اللہ جوڑی کو سلامت رکھے۔

سابق گورنر سندھ کی انکے لئے خصوصی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابرار احمد صدیقی جو مقامی اخبارات کے ڈپٹی بیور چیف بھی ہیں بڑی تعدا د میں شرکت کی انکی اہلیہ کنول کہکشاں کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے اور اہم ترین شخصیت ابرار صدیقی کی اہلیہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔ اہم شخصیات میں ایم پی پی کے شعبہ میڈیا سیل کے انچارج اور مرکزی رہنما محمد رضوان خان، پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور AITو اینٹی کرائم کی رہنما شہنیلہ خانزادہ، اہم رہنما عارف احمد، کاشف احمد، سہیل احمد، حمزہ خانزادہ، شکیل بھٹی، جاوید احمد، غوث، حسین احمد، شعیب خان، حبیب اللہ خان، سید طارق علی، ذاکر احمد ASI، یاسین، محمد راشد، مسلم لیگ ن کے رہنما ثمر سراج چوہدری، آفاق احمد صدیقی، سید اطہر علی سید۔

(جاری ہے)

سید مشرف علی، میڈم ارم اظہر منصوری، ابراہیم احمد، ذاکر احمد، ڈی آئی جی کے پی ایس او الطاف، انجمن اتحاد ملت کے صدر عبدالحفیظ انصاری، کراچی رائٹس آرگنائزیشن کی نمرا ماہم، کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اظہر، کے ایم سی ایکشن کمیٹی کے نعیم جمال، تحریک جونانان پاکستان کراچی HRکے صدر عزیر شاہ، آفیسرز ایکشن کمیٹی کی سیدہ رباب جعفری، دی وائس آف اورنگی کے صدر اجمل بہاری، مہاجر اتحاد نیشنل موومنٹ کے سیکریٹری اطلاعات عقیل انبالوی۔

سندھ قومی الائنس کے کریم خانزادہ، جماعت اسلامی کے سابق ناظم محمد شاہد، افسران عقیل احمد، سماجی رہنماں، ٹریڈ یونین۔ اورنگی تاجر برادری، لائنز کلب، روٹری کلب، برداشت، یونائیٹڈ آفیسرز فورم کے صدر عدنان آرائیں۔ متحدہ آفیسرز فورم کے منظر وارثی،کے ایم سی ٹی ایم سی افسران، یونین کونسلوں کے نمائندوں اور اینٹی کرائم کے رضا کاروں اور رہنماں کے علاوہ بڑی تعداد میں عزیز و اقارب اور معززین شہر نے شرکت کی۔

جبکہ صحافی برادری کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔جبکہ ایم پی پی کی مرکزی ک یٹی کے سینئر رکن ارشد صدیقی، نہال صدیقی، ارشد احمد خان، سیف یار خان، آصف قدوس، سلیم احمد، فاروق ملک، عامر علی، محمد سہیل ودیگر نے بھی ابرار احمد صدیقی کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔