وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ مسجد نبویﷺ میں حاضری، ریاض الجنة میں نوافل ادا کئے

وزیراعظم اور ان کے وفد کیلئے خصوصی طور پر ریاض الجنہ کے دروازے کھولے گئے،شہباز شریف نے امت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا مانگی

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 21 مارچ 2025 11:28

وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ مسجد نبویﷺ میں حاضری، ریاض الجنة ..
جدہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مارچ 2025) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضری دی اور ریاض الجنة میں نوافل ادا کئے،وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ان کے وفد کیلئے خصوصی طور پر ریاض الجنہ کے دروازے کھولے گئے، روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی سعادت حاصل کی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا مانگی۔

وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے۔ جہاں گورنر مدینہ عزت مآب شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم کا ایئر پورٹ پراستقبال کیاتھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی تھی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم شہبازشریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔ دونوں رہنماو¿ں کی پاک سعودی عسکری تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی تھی۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

پاک سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی امور پربھی بات چیت ہوئی تھی۔وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا جب کہ ملاقات میں اقتصادی ، تجارتی ، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی تھی۔شہباز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان علاقائی صورتحال کے ساتھ ساتھ خطے کی سیاسی منظرنامے پر بھی بات چیت کی گئی اور خطے میں استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ وڑن کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیاتھا۔

قبل ازیںدو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے تھے۔گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی اور پاکستانی سفیر احمد فاروق نے جدہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیاتھا۔بتایاگیا تھا کہ وزیراعظم 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، معاشی تعاون بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا۔