
عید کے بعد بجلی کے بلوں، چینی، آٹا مافیا سمیت دیگر مسائل پر احتجاجی تحریک شروع کریں گے
جماعت اسلامی کے تحت تمام صوبوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، حالات درست کرنے کیلئے گریٹر ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 2 اپریل 2025
19:06

(جاری ہے)
صیہونیوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ہزاروں سال کی تاریخ دہرائی۔
وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل پر اللہ کا عذاب آئے گا۔ اسرائیل کے ساتھ ساتھ ہر وہ ملک جو اس کی پشتیبانی کررہا ہے وہ سب عذاب کا شکار ہوں گے۔ امت مسلمہ کے حکمرانوں کے پاس سب کچھ ہے لیکن غیرت و حمیت موجود نہیں ہے۔ اسرائیل کو بم و بارود فراہم کرنے میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔ حکومت و اپوزیشن میں شامل تمام افراد امریکہ کی مذمت کے بجائے تعلقات بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ عید الفطر کے موقع پر پوری امت فلسطین کے ساتھ ہے۔ اسرائیل کو فائدہ پہچانے والی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ ایسے مسلم ممالک جو غداریوں کے مرتکب ہورہے ہیں اور اسرائیل کے ساتھ ساز باز کرکے فلسطین کو کچلنا چاہتے ہیں وہ سن لیں کہ اب وقت دور نہیں جب انہیں ذلت نصیب ہوگی۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہاکہ تمام اہل وطن و امت مسلمہ کو بہت بہت عید مبارک۔ عید الفطر اللہ کا انعام ہے، اور رمضان المبارک کا نعم البدل ہے۔ عید کے موقع پر مسلمان خوشیاں مناتے ہیں اور ان کے ساتھ غیر مسلم بھی شریک ہوتے ہیں لیکن فلسطین کی صورتحال ہم سب کو غمگین کررہی ہے۔ عید کے بعد امن و امان کی صورتحال، بجلی کے بلوں، چینی، آٹا مافیا کے خلاف جماعت اسلامی تحریک شروع کررہی ہے، جماعت اسلامی کے تحت تمام صوبوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ عید کے اس موقع پر پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جب عوام کی مرضی کے بغیر فارم 47 کے ذریعے لوگوں کو مسلط کیا جائے گا تو کبھی بھی عوام اور فوج کے درمیان دوریاں ختم نہیں ہوگی۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہاکہ پاکستان کے دو صوبے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں۔ حکومت کی طرف سے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جارہا جس سے یکجائی پیدا ہو۔ حکومت بتائے کہ کوئی بھی ایجنسی پاکستان میں آکر کام کررہی ہے تو اس میں پاکستان کی ایجنسیز کیا کررہی ہیں۔ جب اپنے ہی لوگوں کو محروم کریں گے تو لوگوں میں غم و غصہ پیدا ہوتا ہے۔ لوگوں کو لاپتا کیا جاتا ہے ان پر بمباری کی جاتی ہے جو کسی صورت درست نہیں ہے۔ مردان میں بمباری کرکے خانہ بدوشوں کو مارا گیا جس میں بچے اور خواتین تھیں۔ وزیر اعظم جھوٹ بولتے ہیں کہ دہشت گردوں کو مارا گیا ہے۔ صوبوں کے حالات درست کرنے کے لیے محرومیوں کو دور کرنا ہوگا اور ذمہ داروں کو قوم کے سامنے لانا پڑے گا۔ حالات درست کرنے کے لیے گریٹر ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔ افغانستان سے ڈائلاگ کیے جائیں۔اس موقع پر مرکزی نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، جماعت اسلامی کے رہنما راشد نسیم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، صوبائی رہنما عبد الغفار عمر،نائب امراء کراچی برجیس احمد، محمد اسحاق خان، عبد الوہاب،مسلم پرویز، سیف الدین ایڈوکیٹ، ڈاکٹر واسع شاکر، نوید علی بیگ،سکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی، ڈپٹی سیکرٹریز راشد قریشی، عبد الرزاق خان، ابن الحسن ہاشمی،امرائے اضلاع انجینئر عبد العزیز، سید وجیہ حسن،نعیم اختر،سید مفخر علی ڈاکٹر نورالحق،ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد، ٹاؤن چیئرمین ناظم آباد سید مظفر احمد،صوبائی سکریٹری اطلاعات مجاہد چنا،سکریٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.