امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاپاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر29 فیصد جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا،امریکی صدر نے وائٹ ہاوس میںمنعقدہ تقریب میں یوم آزادی کے موقع پر یورپی یونین اور 46 ممالک پر نئے تجارتی محصولات کے نفاذ کا اعلان کیا

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 3 اپریل 2025 10:16

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاپاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک پر بھاری ٹیکس ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اپریل 2025)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا،امریکی صدر نے وائٹ ہاوس میںمنعقدہ تقریب میں یوم آزادی کے موقع پر یورپی یونین اور 46 ممالک پر نئے تجارتی محصولات کے نفاذ کا اعلان کیا،امریکی صدر نے پاکستان پر 29 فیصد جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ان کاکہنا ہے کہ پاکستان ہم سے 58 فیصد ٹیرف چارج کرتا ہے۔

امریکہ بھارت پر 26، چین پر 34، یورپی یونین پر 20 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔ سعودی عرب، قطر اور افغانستان پر دس، دس فیصد ٹیرف عائد ہو گا۔اس کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ بنگلا دیش پر37، جاپان پر 24، اسرائیل پر 17 اور برطانیہ پر 10 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔

(جاری ہے)

گاڑیوں کی درآمد پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کریں گے۔امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں جوابی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے اور خطاب میں کہا کہ جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کیلئے اچھا ہوگا۔

آج کا دن امریکی تاریخ کے اہم دنوں میں سے ایک ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان اقدامات کے ذریعے امریکہ ایک نئے سنہری دور کا آغاز کرے گا اور اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ کو اقتصادی طور پر خوشحال بنایا جائے۔ڈونلڈٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا کہنا تھاکہ آج ہماری اقتصادی آزادی کا دن ہے۔ ٹیرف سے حاصل رقم اپنے قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال کریں گے۔

کئی برسوں امریکی شہریوں کو سائیڈ لائن رکھا گیا۔ دوسری قومیں طاقتوربن گئیں۔ اب امریکہ کی خوشحالی کی باری ہے اور اضافی ٹیرف عائد کرنے سے مضبوط مسابقت اور اشیاکی قیمتیں کم ہوں گی اس رقم کواپنے ٹیکسوں کو کم کرنے کیلئے استعمال کریں گے۔ ٹرمپ کے مطابق ان نئے ٹیرف کی مدد سے امریکہ میں غیر منصفانہ تجارتی تعلقات کو ختم کیا جائے گا۔ خاص طور پر ان ممالک کے ساتھ جنہوں نے امریکی صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کیلئے اچھا ہو گا۔ دوسرے ممالک کے ٹیرف سے امریکہ کو نقصان پہنچا۔ڈونلڈ ٹرمپ کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ آج ہماری اقتصادی آزادی کا دن ہے۔ محصولات سے حاصل رقم کو اپنے ٹیکسوں کو کم کرنے کیلئے استعمال کریں گے۔ امریکی شہریوں کو سائیڈ لائن رکھا کردوسری قومیں طاقتور بن گئیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ٹیرف امریکہ کے کسانوں اور کاشتکاروں کے حق میں ہیں، جنہیں دنیا بھر میں دیگر ممالک کی جانب سے ظلم کا سامنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ اب غیر ملکی ساختہ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرے گا اور کہا کہ جو ممالک امریکی مصنوعات پر ٹیرف لگاتے ہیں انہیں اب اس کا جواب دیا جائے گا۔