
وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے قوم کو ریلیف دیا ، ملک کا تحفظ یقینی بنائیں گے ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
منگل 8 اپریل 2025 20:40
(جاری ہے)
ہمیں کئی مجبوریوں کے باعث آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنا پڑا ۔آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہ کرتے تو ڈیفالٹ میں چلے جاتے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی حکومت کے آخر میں جان بوجھ کر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی کی ۔جب حکومت سنبھالی تو شرطیں لگائی جا رہی تھیں کہ کب ملک ڈیفالٹ کرے۔
ہم نے عوام کی خاطر ریاست بچانے کے لیے سیاست کو قربان کیا۔ ہم نے حکمت کے ساتھ ملک کو آگے لے کر جانا ہے اور مسائل حل کرنے ہیں ۔تحریک انصاف آج بھی ہر وہ کام کرتی نظر آتی ہے جس سے ملک کو نقصان ہو ۔آج بھی آپ کو خیبر پختونخوا میں کوئی ترقی نظر نہیں آئے گی ۔بجلی کی زائد قیمتوں کے باعث متوسط طبقہ پس رہا تھا اور صنعت متاثر ہو رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں آئی پی پیز کے ساتھ عجیب و غریب معاہدے کیے گئے تھے ۔موجودہ حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کا از سر نو جائزہ لیا۔آئی پی پیز کے ساتھ دوبارہ معاہدے کرنے سے 3500 ارب روپے کا فائدہ ہوا ، ایک سال میں گھریلو صارفین کو مجموعی طور پر بجلی کے نرخوں میں 10 روپے کا ریلیف دیا گیا ہے۔ منرلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے پوری دنیا کو ایک پیغام دیا گیا ہے، پاکستان میں منرلز کی ایک بہت بڑی استعداد موجود ہے۔ خیبرپختونخوا کی نمائندگی آج کے اس فورم میں بھی نہیں تھی۔ پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ، شر پسنداور مخالفین کچھ بھی کر لیں ہم ملک کو ہر قیمت پر آگے لے کر جائیں گے اور اس کا تحفظ کریں گے ۔ پی ٹی آئی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب یہ بلوچستان گئے ہوئے ہیں تاکہ آگ پر پٹرول ڈال سکیں ، یہ کوئی خیر سگالی کے لیے نہیں گئے یہ صرف منفی پروپیگنڈہ کے لیے گئے ہیں ۔جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوا، کامیاب آپریشن ہوا لیکن اس دہشت گردی کی بھی مذمت نہیں کی گئی ۔بلوچستان ہمارا ہے، وہ ہمارے بھائی ہیں، ان کے مسائل بھی حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک اسٹبلشمنٹ کے بغیر نہیں چل سکتا لیکن ادھر اسٹبلشمنٹ کیخلاف بولنا فیشن بنا ہوا ہے، ہمیں یہ پتہ ہونا چاہیے کہ ہمارے خلاف کہاں کہاں سے سازشیں ہو رہی ہیں ، بلوچستان میں دہشت گرد بھارت سے پیسے لے رہے ہیں اور اس کے ثبوت موجود ہیں، سرکاری ملازمین کی نمائندہ جماعت کے عہدیداروں کو بھی یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے مسائل حل ہوں گے ، اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ایم این اے راجہ خرم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی پر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ملک کے حالات اتنے خراب نہیں جتنے سوشل میڈیا پر دکھائے جاتے ہیں، حالات اس وقت خراب تھے جب ملک ڈیفالٹ کرنے جا رہا تھا ۔وزیراعظم نے الیکشن میں کیے گئے بجلی سستی کرنے کے وعدے کو ایک سال میں پورا کر دیا ، لیگی کارکنان منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو بے نقاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ، بجلی کے بعد اب دیگر اشیاء بھی سستی ہوں گی ، آنے والے دنوں میں عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم فرح ناز نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) نے اپنے منشور میں ملک کو بحرانوں سے پاک کرنے کا وعدہ کیا تھا ، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان پہلا قدم ہے ، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے آئی ایم ایف سے بات منوانا کوئی آسان کام نہیں تھا، وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کی خاطر اپنی سیاست کو قربان کیا۔ اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے ایک سال میں ملک کو ڈیفالٹ سے بھی بچایا اور ترقی کی بھی بنیاد رکھی، ملکی نوجوان نسل کے لیے بے شمار منصوبے تیار کیے گئے ہیں جس کے ثمرات جلد لوگوں تک پہنچیں گے، ہماری حکومت نے انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا عہد کر رکھا ہے ، بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی ان میں سے ایک ہے، عوام کوجلد مزید خوشخبریاں ملیں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا،پاکستان پہل نہیں کرے گا، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا، اسحاق ڈار
-
وزیرداخلہ سے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
سینیٹر روبینہ خالد کی وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ سے ملاقات، فیلڈ آپریشنز اور اصلاحات پر گفتگو
-
مزدوروں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا عزم ایک روشن خوشحال اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام
-
یکم مئی محنت کشوں کے حقوق، عزت اور قربانیوں کے اعتراف کا دن ہے، سرفراز بگٹی
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں تقر یب کاانعقاد، چوہدری شافع حسین کی خصوصی شرکت
-
جائیداد کا جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
-
کوئی بلوچ کسی پنجابی کو نہیں بلکہ دہشت گرد پاکستانیوں کو شہید کررہے ہیں ، میرسرفرازبگٹی
-
فیصل آباد، عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بانی چیئرمین شہید عظیم احمد طارق کو انکی بتیسویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت
-
فاروق ستار کا مسائل سے نمٹنے کیلئے افواج کیساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.