۳ تحریک انصاف رہنمائوں کا ووکلا سمیت بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر شدید احتجاج

عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، آڈیالہ جیل سے باہر پی ٹی آئی کارکنوں اور عہدیداروں کو گرفتار کرنے کی بھی مذمت، فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ

منگل 8 اپریل 2025 21:35

nاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے ووکلا سمیت بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،عہدیداروں نے آڈیالہ جیل سے باہر پی ٹی آئی کارکنوں اور عہدیداروں کو گرفتار کرنے کی بھی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو خیبر پختونخوا ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میں ہمیشہ یہ کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی طاقت پی ٹی آئی اورمقتدر قوتوں کو بیٹھنا ہوگا انہوںنے کہاکہ ہمیں آئین اور قانون کے مطا بق معاملات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں ہمیں کسی کی خوش نودی نہیں چاہیے میں آئین اور قانون اور عوام کے مینڈیٹ کی بات کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ اس طرح یہ ملک نہیں چلے گا اگرکسی کو میرا کہنا ناگوار گزرتا ہے تو سو دفعہ گزرے انہوںنے کہاکہ اگر کسی کے بھائیوں کو اغوا کیا جائے اور اگر کسی سے نالاں ہوں تو اس کسے خاندان کو اغوا کیا جائے تو اس طرح یہ ملک نہیں چلایا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ اگر میرا کہنا ناگوار گزرتا ہے تو میں اخری دم تک کہونگا انہوںنے کہاکہ بے گناہ کاٹلنگ میں مارنے والوں کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اگر یہ میرے خلاف الزام ہے تو مجھے اسی وجہ سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے تو میں اس کو قبول کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کے عوام اور شرافت کیلئے کھڑا ہوں وہ قوتیں جو اپنے آپ کو مطلق العنان سمجھتے ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں اس ملک میں استحکام ہونا چاہیے ہمیں ملک میں تعلیم کے نظام کو بہتر بنانا ہے ہم نے ملک کے بچوں کو صحت دینی اور اسی لئے ہم سیاست میں ہیں انہوں نے کہاکہ کسی کابھی بچہ اغوا نہیں ہونا چاہیے اوراسی وجہ سے مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے جبکہ دیگر کو ملنے دیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ ایک روز حقیقت بانی پی ٹی آئی کو مل جائے گی انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی دو بہنوں کو اجازت دی گئی مگر ایک کو نہیں جانے دیا گیا جس پر تنیوں سے ملنے سے انکار کیا ہے اگر خاندان کا حق ہے تو پورا خاندان جائے گا انہوں نے کہاکہ جب ووکلا اور سیاسی رفکا کی بات ہو تو اس پر بھی عمل ہونا چاہیے اس میں اپنی مرضی نہیں ہونی چاہیے ہم اس کے خلاف احتجاج کریں گے ہم نے اصول کی سیاست کرنی ہے انہوں نے کہاکہ میری آواز بند کردو جب تک میں ہوں میں اصول کی بات کرتا رہونگا اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی لسٹ کے مطابق ہم آڈیالہ جیل پہنچتے ہیں مگر ہمیں ملنے نہیں دیا جاتا ہے جو کہ افسوسناک ہے انہوں نے کہاکہ گذشتہ تین ماہ سے ہم آڈیالہ جیل کی گیٹ پر جارہے ہیں اور اسلام آبا د ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت دو ججز نے ملاقات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ 20مارچ سے اور ان کے بیٹوں سے گذشتہ تین مہینوں سے بات چیت نہیں ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ پہلے سرمایہ کار ملک میں آئین اور قانون دیکھتے ہیں اور جب آئین اور قانون نہیں ہوتا ہے تو کوئی بھی سرمایہ کاری نہیں کرتا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بی این پی کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا اسی طرح کاٹلنگ میں دیکھیں کہ حکومت نے کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ کاٹلنگ میں 9بے گناہ افراد کو شہید کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ یہ ممبران پارلیمنٹ ریاست کا حصہ ہیں اگر ججز صاحبان اپنے احکامات پر عمل درآمد نہیں کراسکتے ہیں تو احتجاجاً استعفیٰ دیدیں انہوں نے کہاکہ ہم پرآمن طریقے سے آڈیالہ جیل کے پاس کھڑے تھے مگر ہم پر پنجاب پولیس نے پتھرائو کیا گیا یہ کوئی انسانیت ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمارے کئی کارکنوں اور عہدیداروں کو حراست میں رکھا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت پیپلز پارٹی مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے اس سے پہلے صدر زرداری نے یہ پانی پنجاب کو فروخت کیا ہے اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاکہ اس وقت بلوچستان میں کوئی آمن و آمان نہیں ہے اور حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ ان غلیظ لوگوں کے ہتکھنڈوں کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی ٹوٹ نہیں سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ظلم ہمیشہ بزدل ،لالچی اور گرے ہوئے لوگ کرتے ہیں یہ جھوٹ بولتے ہیں عوام سے منافقت کرتے ہیں اور عوام ان سے بدظن اور متنفر ہیں انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کو توڑنے کی بات کر رہے ہیں اس طرح سے پاکستان کو آگے نہیں لے جایا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی موجودہ عدلیہ مقبوضہ کشمیر کی طرح ہے ریاست کے تینوں ستون گر چکے ہیں پارلیمنٹ سے ممبران کو اغوا کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت جو بھی ہورہا ہے یہ پاکستان اور پاکستان کے عوام کے لئے نقصان دہ ہے ۔