cکوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس

قوم پرست رہنما اور بانی کوئٹہ بار ایسوسی ایشن اور سابق کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی صدارت ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ منعقد ہوا

جمعہ 11 اپریل 2025 21:45

ًکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2025ء)کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس قوم پرست رہنما اور بانی کوئٹہ بار ایسوسی ایشن اور سابق کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی صدارت ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ منعقد ہوا جسمیں ملک سمندر سمیت دیگر نے ڈاکٹر مارنگ اور ساتھیوں کی گرفتاری اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما عبد الغفار قمبرانی کی گرفتاری کے مذ مت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اگر انکو جلدی رہا نھیں کیا گیا تو وکلا برادری ملک گیر دھرنے دینگے پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ ماضی رہا ہے کہ پہلے قوم پرست جمہوری قوتوں کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کا واقع ثبوت بلوچستان میں نیپ عوامی نیشنل پارٹی کی نو منتخب جمہوری حکومت ختم کی اور عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین رہیبر تحریک خان عبدالولی خان میر غوث بخش بزنجو اور سردار عطا اللہ مینگل دیگر رہنمائوں کو حیدرآباد جیل میں پابند سلاسل کیا گیا سابق وزیر اعلی سردار اختر جان مینگل بھی وہی سردار عطا اللہ مینگل کا فرزند ہے جس نے کبھی قوم کو اکیلا نھیں چھوڑا آخر تک ساتھ دیکر دھرنا دے کر ڈٹ کر مقابلہ کرے گا دوسری جانب وفاقی اور صوبائی حکومت نے افغان کڈوال کو زبردستی نکالنا افغانستان اور پاکستان کے تعلقات کو خراب اور وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی ناکام خارجہ پالیسی پر پردہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔