
ٓغزہ میں ہمارے بچے شہید کیے جا رہے ہیں ، حکمران طبقہ تماشائی بنا ہوا ہی: حافظ نعیم الرحمن
حکومتی اور اپوزیشن رہنما ئوں کی خاموشی سے عیاں ہے کہ سب ٹرمپ کی آشیرباد کے لیے لائن میں لگے ہیں ۱اسلامی ممالک میں عوام اپنی حکومتوں پر احتجاج کے ذریعے دبائو ڈالیں، امیر جماعت اسلامی کا غزہ مارچ سے خطاب
جمعہ 11 اپریل 2025 21:45
(جاری ہے)
اہلیان لاہور کو عظیم الشان مارچ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کراچی کے عوام بھی تیار ہیں، شاہراہ فیصل پر پرسوں (13اپریل کو) انسانوں کا سمندر غزہ سے اظہار یکجہتی کرے گا، 18کو ملتان اور 20کو اسلام آباد میں وفاقی دارالحکومت کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ کریں گے۔
علمائے کرام اور تاجر تنظیموں سے مشاورت کے بعد اہل فلسطین کے حق میں ملک گیر شٹرڈائون کال دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مال روڈ پر غزہ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل پنجاب وسطی بابر رشید، نصراللہ گورائیہ، امرائے اضلاع اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔امیر جماعت کی کال پر جمعہ کو ملک کے طول و عرض میں غزہ مارچزکا انعقاد کیا گیا جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لاہور میں ہونے والے مرکزی مارچ میں خواتین، بچوں، فیملیز اور بزرگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر حماس کے مجاہدین اور اہل غزہ کے حق میں نعرے درج تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی غزہ مارچ کے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انھوں نے شارٹ نوٹس اور ورکنگ ڈے کے باوجود بڑی تعداد میں فیملیز سمیت احتجاج میں شرکت کر کے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ان کے دل فلسطین اور مسجد اقصیٰ کے لیے دھڑکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مارچ کے شرکا نہ صرف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل سے نفرت کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ہر باضمیر شخص حماس کی حمایت میں بول رہا ہے، حماس مزاحمت کا استعارہ بن چکی ہے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حماس کو تسلیم کیا جائے اور تنظیم کا دفتر کھولا جائے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف اہل فلسطین کی مدد کے لیے عملی اقدام اٹھائیں، اب بیانات سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے، اسرائیل کے حق میں بات کرنے والے غداروں پر نظررکھی جائے جو بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے یا اس کے حق میں بات کرنے کی جرأت کرے گا، پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، حکومت اسرائیل کا خفیہ دورہ کرنے والے صحافیوں کو قوم کے سامنے لائے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کراچی، ملتان اور اسلام آباد کے مارچز میں پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر شرکت کریں۔ امیر جماعت نے کہا کہ حماس کے مجاہدین نے 7اکتوبر 2023ء کو اسرائیلی رعونت اور ٹیکنالوجی کو خاک میں ملا دیا، صہیونی افواج بزدلوں کی طرح بچوں، خواتین کو نشانہ بنا رہی ہے، ڈاکٹروں، صحافیوں اور اقوام متحدہ کے ورکرز کو قتل کیا جا رہا ہے، امریکا اسرائیلی دہشت گردی کی مکمل سرپرستی کر رہا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی سے اسرائیل کو شہ مل رہی ہے، عرب ممالک اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ غزہ کے بعد ان کی باری نہیں آئے گی، عرب اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں کے لیے موقع ہے کہ وہ فلسطینیوں اور حماس کا ساتھ دیں اور تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں لکھوائیں، امت پر ظلم جاری رہا اور حکمران خاموش رہے تو یہ روزمحشر خدا کو کیا منہ دکھائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں سے رابطے کر کے انھیں باور کرا رہے ہیں کہ یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں، جماعت اسلامی اتمام حجت کر رہی ہے، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم حماس کے ساتھ ہے۔مزید قومی خبریں
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
-
ہم چاہتے ہیں کراچی پریس کلب کو کسی اور جگہ شفٹ کر دیں، شرجیل میمن
-
گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد: اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار
-
پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
-
پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لیے این ایچ اے کو 90 دن کا وقت دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.