
شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ کے صدر ،سالک حسین سینئر نائب صدر ،شافع حسین پنجاب
ہفتہ 12 اپریل 2025 22:06

(جاری ہے)
مرکزی اور صوبائی جنرل کونسل کا اجلاس مسلم لیگ ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت چوہدری شجاعت حسین نے کی ۔
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ کے نو منتخب صدر چوہدری شجاعت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں معاشرے کے ہر طبقے کے لئے راہنمائی موجودہے اور قرآن مجید ہی پاکستان مسلم لیگ کا منشور ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی تکبر کو نہیں انسانیت سے پیار کو پسند کرتا ہے ہمسایوں ،دوستوں اور ناداروں کے ساتھ رواداری ،اخلاق اور ہمدردی کا رویہ اختیار کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اتحاد کی قوت سے پارٹی اور ملک کو مضبوط بنائیں گے۔پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے نو منتخب جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کو تکبر پسند نہیں اور ہمارے اندر کبھی تکبر نہیں آیا۔مخالفین انتقامی سیاست کا الزام لگاتے ہیں لیکن ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن بھی ضروری ہے جس سے سیاسی جماعتیں مضبوط ہوتی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ مل کر ملک اور قوم کی خدمت کررہے ہیں ۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ نگران حکومت سے پہلے کی حکومت نے پنجاب میں بے پناہ کرپشن کی ہے جبکہ موجودہ حکومت تمام ترقیاتی سکیمیں شفاف طریقے سے مکمل کررہی ہے ۔چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ رواداری اور خدمت کی سیاست کی ہے اس لئے ہم مل کر چوہدری شجاعت حسین کی عوامی خدمت کی سیاست کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کو مل کر ملک کی مقبول اور مضبوط پارٹی بنانا ہے ۔ مسلم لیگ مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا۔نو منتخب سینئر نائب صدر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پارٹی نے ہمیں دوباررہ منتخب کرکے نیا جزبہ اور نئی طاقت دی ہے ،مایوس نہیں کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ کو ہرسطح پر مضبوط کریں گے پارٹی کے نو منتخب عہدیداران کو اب اپنی کارکردگی دکھانا ہوگی۔پارٹی کے نو منتخب جنرل سیکرٹری طارق حسن اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر امجد اور دیگر پارٹی عہدیداران نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ اجلاس میں پارٹی کے آئین میں ترامیم کے حوالے سے بھی قرار داد منظور کی گئی ۔وزیر اعظم اعظم محمد شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ (ق)کا صدر ،چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر، طارق حسن کو سیکرٹری جنرل ، چوہدری شافع حسین کو پنجاب میں صدر، ڈاکٹر محمد امجد کو چیف آرگنائزر اور غلام مصطفی ملک کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نو منتخب قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ق)حکومت کی اہم اتحادی سیاسی جماعت ہے جس نے گزشتہ دور حکومت میں پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کیلئے اپنی سیاست کی قربانی میں سب اتحادیوں کا ساتھ دیا۔پر امید ہیں کہ مسلم لیگ (ق)بطور ایک جماعت قانون ساز اسمبلیوں میں عوامی امنگوں کی یونہی نمائندگی اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔مزید اہم خبریں
-
سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کی بھارت کیخلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری
-
لاہور، راوی روڈ میں گیس سلنڈر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
پاک بھارت کشیدگی اور ممکنہ بھارتی جارحیت کے خدشات کے پیش نظر سکردد اور گلگت کی پروازیں منسوخ
-
ملک بھر میں کل عام تعطیل کا اعلان
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مقرر کرنے کی ہدایت، آئندہ ہفتے سماعت کا امکان
-
پولٹری صنعت میں مصنوعی قیمتیں مقرر کرنے کے الزامات، 8 بڑی ہیچریوں کیخلاف کارروائی 15 کروڑ جرمانہ عائد
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.